ووٹر لسٹ سے متلعق الیکشن کمیشن آف انڈیا کا عمل صحیح نہیں ہے۔ اسدالدین اویسی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ خصوصی نظرثانی مہم کیوجہ سے لاکھوں لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جاسکتے ہیں، جس سے انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار اسمبلی الیکشن سے پہلے الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر لسٹ کو اپڈیٹ کرنے کے فیصلے کو اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران غلط اور من مانی پر مبنی ٹھہرا رہے ہیں۔ اس معاملے پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرنے پہنچے تھے۔ میٹنگ کے بعد اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ جو عمل کیا جا رہا ہے، اس کے لئے قومی جماعتوں (نیشنل پارٹیوں) سے تبادلہ خیال نہیں کیا گیا، بی ایل او کی ٹریننگ نہیں ہوئی کیونکہ ان کے پاس ہینڈ بک نہیں ہے، اس وجہ سے الیکشن کمیشن جو عمل کررہا ہے، یہ صحیح نہیں ہے۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کا سوال تھا کہ 2024ء کی ووٹر لسٹ کوہی بنیاد کیوں نہیں مانا جا رہا ہے، جن رائے دہندگان نے 2024ء میں ووٹ دیا، آخر 2025ء میں ان سے ان کی پہچان کیوں پوچھی جا رہی ہے۔
اسد الدین اویسی نے سوال کیا کہ 2024ء کی ووٹر لسٹ کو الیکشن کمیشن بنیاد کیوں نہیں بنا رہا ہے، جن رائے دہندگان نے 2024ء میں ووٹ دیا آخر 2025ء میں ان سے ان کی پہچان کیوں پوچھی جا رہی ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی سماعت پر ہم اپنی پارٹی میں بیٹھ کر بات کریں گے اور آگے فیصلہ کریں گے، لیکن ہمارا اعتراض یہی ہے کہ اتنا کم وقت کیوں دیا گیا۔ اس کے علاوہ مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اختر الایمان نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ ایسے ہیں، جو کہ مائیگرنٹ لیبر ہے، جن کے پاس میں اپنے دستاویز نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن سے متعلق موضوع پر سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا ہے۔ 10 جولائی 2025ء کو اس معاملے پر سماعت ہونی ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اب تک اس معاملے میں 5 عرضیاں داخل ہوچکی ہیں۔ ملک کا مشہور انتخابی اصلاحات کا ادارہ (اے ڈی آر) نے اس پر عرضی داخل کی ہے۔ اس کے علاوہ یوگیندر یادو، مہوا موئترا، منوج جھا اور مجاہد عالم شامل ہے۔ ان تمام درخواستوں میں الیکشن کمیشن کے عمل کو من مانی اور منصفانہ انتخابات کو متاثر کرنے والا قرار دیا گیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ خصوصی نظرثانی مہم کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جاسکتے ہیں، جس سے انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن ووٹر لسٹ نہیں ہے
پڑھیں:
پی ٹی آئی پارلیمینٹیرینز کا مخصوص نشستوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز ( پی ٹی آئی پی ) نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں لینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز ( پی ٹی آئی پی ) نےخیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں حصے کے مطابق لینے کے لیے الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست کی کل سماعت کریں گے۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن کا 5 اپریل کا نوٹیفکیشن چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو چار مارچ کا نوٹیفکیشن درست کرنے کا حکم دیا جائے۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے استدعا کی ہے کہ ان کے حصہ کے مطابق کے پی میں مخصوص نشستیں دی جائیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 27جون کو 5 کے مقابلے میں 7 کی اکثریت سے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرلی تھیں۔