شیر کے حملے میں زخمی افراد کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے امداد کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے بچوں اور خاتون کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 5، 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی بھی مقام پر غیرقانونی طور پر جنگلی جانور رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، وزیراعلیٰ نے لاہور میں پالتو شیر کے حملے میں زخمی افراد کے لیے5، 5لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں خاتون پر شیر کے حملے بعد کریک ڈاؤن، 13 شیر برآمد
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر رکھے گئے شیروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ لاہور اور گوجرانوالہ سمیت 22 مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن کے دوران 8 غیر قانونی شیر برآمد کیے گئے ہیں۔
بغیر لائسنس شیر پالنے پر 5 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ جنگلی جانور پالنے والوں کی مؤثر نگرانی اور رجسٹریشن کے لیے پنجاب حکومت نے ایک خصوصی ایپ متعارف کرا دی ہے۔
لاہور میں شیر کا شہریوں پر حملہ ! pic.
— Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) July 3, 2025
وائلڈ لائف ایپ پر اب تک 584 جنگلی شیروں اور ٹائیگرز کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام جنگلی حیات کے تحفظ اور شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جنگلی جانوروں سے متعلق قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور کسی بھی خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں شیر کا شہریوں پر حملہ، ’شیر امیر لوگ رکھتے ہیں، امیروں کے لیے کونسا قانون ہے؟‘
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں شیر کو شہریوں پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔
شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا جس کے بعد اس نے پہلے راہ گیر خاتون اور پھر 2 بچوں پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا، جنہیں طبی امداد کے لیے لاہور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امداد شیر لاہور لاہور شیر مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لاہور لاہور شیر مریم نواز شیر کے حملے لاہور میں مریم نواز پر حملہ کے لیے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔