Daily Mumtaz:
2025-11-03@07:45:30 GMT

ترکش ایئرلائن کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT

ترکش ایئرلائن کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

لاہور: ترکش ایئرلائن نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکش ایئرلائن کی استنبول جانے والی پرواز نے ٹیک آف کے فوراً بعد فنی خراب کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی۔ ہنگامی لینڈنگ کے باعث طیارے کے مسافر خوفزدہ ہو گئے۔
ذرائع ایئرپورٹ کے مطابق جیسے ہی پرواز نے روانگی اختیار کی۔ تو طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کر کے واپسی کی اجازت طلب کی۔
ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے فوری اجازت ملنے کے بعد پائلٹ نے مہارت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بہ حفاظت واپس لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔
لینڈنگ کے بعد طیارے کو پارکنگ ایریا میں منتقل کر دیا گیا۔ اور جہاں ایئرکرافٹ انجینئرز نے فوری طور پر جہاز کا تکنیکی معائنہ شروع کر دیا۔ اور پرواز میں موجود تمام مسافروں کو بہ حفاظت طیارے سے اُتار کر لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہنگامی لینڈنگ ایئرپورٹ پر

پڑھیں:

 ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم 

سٹی42: ایف بی آر نے ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری برادری کے مسائل کے فوری حل کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔ اس کمیٹی میں مختلف شہروں کی ٹریڈ اور بزنس آرگنائزیشنز کے نمائندگان شامل ہیں جو رجسٹریشن، آڈٹ، ٹیکس پالیسی اور سیلز ٹیکس ریفنڈ جیسے امور پر ایف بی آر کو مشاورت فراہم کریں گے۔

لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

کمیٹی کے قیام سے تاجروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے امکانات بڑھیں گے اور بزنس کونسلز و چیمبرز کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ 



 

متعلقہ مضامین

  • تکنیکی و آپریشنل خرابیاں،5پروازیں منسوخ  
  • لینڈنگ کے وقت جہاز
  •  ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم 
  • انڈین طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
  • بھارتی طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
  • بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع: ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا
  • نئی نجی ایئرلائن کا شاندار آغاز
  • میکسیکو: امریکی ائر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • میکسیکو میں امریکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • متحدہ عرب امارات کے طیاروں کے ذریعے سوڈان میں جنگی ساز و سامان کی ترسیل کا انکشاف