خیبرپختونخوا کی نشستوں پر سینیٹ کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی نشستوں پر انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 27 مارچ، 2024 کو بننے والی فہرست ہی حتمی تصور کی جائے گی، سینیٹ انتخابات کے لیے کوئی نئے کاغذات نامزدگی نہیں ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے صوبے کی 7 جنرل نشستوں کے لیے کل 16 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے، خواتین کی نشستوں کے لیے چار اور ٹیکنو کریٹ کے لئے 6 امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
جنرل نشست کیلیے امیدواروں میں پیپلز پارٹی کا 1 امیدوار،جےیو پی 1 اور ن لیگ کا ایک امیدوار شامل ہے۔
ٹیکنوکریٹ سیٹ کیلئے جے یو پی کا ایک امیدوار مقابلے کیلئے میدان میں اترے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی نشستوں کیلئے پی پی پی کی ایک امیدوار قسمت آزمائی کریں گی۔
قبل ازیں 4 جولائی کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا تھا جس کے مطابق پولنگ 21 جولائی کو صوبائی اسمبلی میں ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امیدواروں کی فہرست جاری الیکشن کمیشن نے کی نشستوں کے لیے
پڑھیں:
جے یو آئی نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدوار نامزد کردیے
پشاور:جمعیت علمائے اسلام نے 21 جولائی کو منعقد ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے اپنے امیدوار نامزد کردیئے۔
صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان کے مطابق پارٹی نے خیبرپختونخوا سے جنرل نشست کے لیے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطا الحق درویش کو نامزد کیا ہے، ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے سینیٹر دلاور خان کو نامزد کیا گیا ہے، جے یو آئی کے صوبائی اسمبلی میں 19 ارکان ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتیں 11 میں سے 4 سینیٹ نشستیں جیت سکتی ہیں، حکومت کے حصے میں 7 نشستیں آنے کا امکان ہے تاہم سینٹ کی چار نشستوں کی تقسیم کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں میں تنازع پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔