خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی بازگشت، امیر مقام کا بڑا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ فی الوقت خیبرپختونخوا حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم سیاست میں کچھ بھی حرفِ آخر نہیں ہوتا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا کہ سیاست میں فیصلے وقت اور حالات کے مطابق کیے جاتے ہیں، اور خیبرپختونخوا حکومت ہٹانے کے حوالے سے کوئی بات خارج از امکان نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک مسلم لیگ (ن)نے کسی سیاسی جماعت سے رابطہ نہیں کیا، لیکن اگر ضرورت محسوس ہوئی تو جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ضرور رابطہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ بھی کہہ چکے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان سے خیبرپختونخوا حکومت گرانے سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی، اور نہ ہی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ سنگین، اپوزیشن نے قانونی مشاورت شروع کردی خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ سنگین، اپوزیشن نے قانونی مشاورت شروع کردی بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنےمیں ناکام رہا، فیلڈ مارشل مخصوص نشستوں پر بحال ارکان کو معطلی کے دورانیہ کی تنخواہیں دینے کا فیصلہ اسمبلی میں کرسیاں مارنا اور مائیک اکھاڑنا احتجاج نہیں، قانون کو راستہ بنانا چاہیے، اعظم نذیر تارڑ ایف بی آر کا مصنوعی ذہانت پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف الزامات بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کے کئی رہنما بھی چیف الیکشن کمشنر سے ملتے رہے، اعلامیہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا حکومت

پڑھیں:

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستیں لینے کیلیے ایک اور جماعت عدالت پہنچ گئی

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستیں سیاسی جماعتوں میں تقسیم کردی گئیں ہیں۔

اب خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے ایک اور سیاسی جماعت اپنا حصہ مانگنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے کے پی میں مخصوص نشستیں حصہ کے مطابق لینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

جسٹس انعام امین منہاس کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

 پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے الیکشن کمیشن کا 5 اپریل کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا اور استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو چار مارچ کا نوٹیفکیشن درست کرنے کا حکم دیا جائے۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کو ان کے حصہ کے مطابق کے پی میں مخصوص نشستیں دی جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • کے پی حکومت اسمبلی اجلاس نہ بلانے پر بضد، کیا سینیٹ الیکشن پھر ملتوی ہونے کا خدشہ ہے؟
  • خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستیں لینے کیلیے ایک اور جماعت عدالت پہنچ گئی
  • مخصوص نشستوں پر بحال ارکان کی تنخواہوں پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ
  • مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کی تنخواہوں پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ
  • خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ سنگین، اپوزیشن نے قانونی مشاورت شروع کردی
  • اس وقت خیبرپختونخوا حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں: امیرمقام
  • خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی بازگشت، امیر مقام کا بڑا بیان سامنے آگیا
  • سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا، اگرتحریک انصاف کا مخصوص نشستوں کا حق نہیں تودیگر جماعتوںکو بھی نہیں لینی چاہیں: حامد میر
  • ن لیگ نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کو چیلنج کر دیا