معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والی گڑیا ’لیبوبو ڈول‘ کے ٹرینڈ پر تنقید کرتے ہوئے اسے ایک ’خوفناک شیطانی شے‘ قرار دیا۔

دنیا بھر میں مقبول ہونے والی یہ گڑیا اپنے عجیب و غریب نین نقش، نوکدار دانتوں اور جانور جیسے جسم کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس کی خوفناک صورت کے باوجود خواتین اور شوبز شخصیات اسے فیشن کا حصہ بنا رہی ہیں، جن میں پاکستانی اداکارائیں سجل علی، مایا علی، اور ہانیہ عامر بھی شامل ہیں۔

مشی خان نے اس ٹرینڈ کو "بھیڑ چال" قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف اس لیے کہ یہ ٹرینڈ میں ہے، لوگ اسے مہنگے بیگز پر لگا کر اسے اپنے اسٹائل کا حصہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کی گڑیائیں منفی توانائیوں، جنات اور بدقسمتی کو دعوت دے سکتی ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

اداکارہ کے مطابق یہ رجحان اُن قوتوں کی سازش ہے جو دنیا کو گمراہ کرنے کے درپے ہیں اور جن کا شیطانی مقصد واضح ہے۔

یاد رہے کہ لیبوبو ڈول چینی کمپنی ’پاپ مارٹ‘ بناتی ہے اور اس کی قیمت 7 ہزار سے 35 ہزار روپے تک ہے، جبکہ جعلی ورژنز بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ ان دنوں یہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کو بنانے والی کمپنی ملین ڈالرز کا بزنس کر چکی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

صنم ماروی کا حج و عمرہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بننے کا انکشاف

پاکستان میوزک انڈسٹری کی لوک گلوکارہ صنم ماروی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں حج و عمرہ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گلوکارہ صنم ماروی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز کی دنیا سے وابستہ ہونے پر کی جانے والی تنقید اور اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر کھل کر بات کی۔ 

صنم ماروی نے بتایا کہ جب کبھی وہ مذہبی زیارتوں اور حج و عمرہ کرنے جاتی ہیں تو انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور لوگ سوشل میڈیا پر منفی باتیں کرتے ہیں۔ 

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پورا سال گانے گائے اب حج و عمرے کر رہی ہیں۔ جبکہ کوئی کہتا ہے کہ ابھی عمرہ کر رہی ہیں اور واپس جاکر گانیں گائیں گی۔ صنم ماروی نے کہا کہ تنقید کرنے والے یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ یہ ہمارا پیشہ اور یہی ہمارا ذریعہ معاش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کی ٹرولنگ پر خاموش رہنا بہتر سمجھتی ہیں کیونکہ وہ نہیں سمجھتے کہ ہم کتنی لگن کیساتھ اپنا کام کرتے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت جنگ میں کس ملک نے کس کی زمین پر قبضہ کیا؟ بڑا انکشاف
  •   خیبرپختونخوا میں خوفناک بارشوں سے  جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 146 ہو گئی
  • 14 اگست پر دھرنے کی  سازش کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور
  • کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کا انجن فیل، عوام پریشان
  • بھارت میں توہم پرستی کی انتہا، خاتون نے ’لبوبو ڈول‘ کی پوجا شروع کردی
  • پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانے کیلئے کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، کاشف سعید شیخ
  • یوم آزادی؛ کراچی سمیت دیگر شہروں کے لیے گیس کا نیا شیڈول جاری
  • صنم ماروی کا حج و عمرہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بننے کا انکشاف
  • یوم آزادی؛ گیس کا نیا شیڈول جاری
  • پاکستان میں مقامی گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہونے کا انکشاف