فون کال اسکینڈل میں تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو عہدے سے معطل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے ملک کی خاتون وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کو ان کے عہدے سے عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب ایک متنازع فون کال لیک ہونے کے بعد ان پر آئینی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔
عدالتی اعلامیے کے مطابق، 36 سینیٹرز کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر فیصلہ آنے تک وزیراعظم اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکتیں۔
سینیٹرز نے وزیراعظم پر بددیانتی، غیر شفاف طرز حکومت اور ملکی آئین کی خلاف ورزی جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب تھائی وزیراعظم کی سابق کمبوڈین وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہوئی، جس میں وہ تھائی فوج کے ایک سینئر افسر پر تنقید کرتی سنائی دیتی ہیں۔
یہ فون کال تھائی-کمبوڈیا سرحد پر جھڑپوں کے بعد منظر عام پر آئی تھی، جس پر ان کو شدید عوامی اور سیاسی دباؤ کا سامنا ہوا، حتیٰ کہ استعفے کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا۔
عدالت نے واضح کیا ہے کہ کیس کی مکمل سماعت اور فیصلہ آنے تک وزیراعظم کی معطلی برقرار رہے گی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فون کال
پڑھیں:
گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ
جوڈیشل مجسٹریٹ نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے عذیر بلوچ کیخلاف فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدالت نے کیس میں مفرور گینگ وار کے 3 کارندوں کو اشتہاری قرار دیدیا اور ان تینوں اشتہاری ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
اشتہاری ملزمان میں شمس الدین، عبد الغفار بگٹی اور سیفل شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے 2012 میں سی آئی ڈی پولیس نے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان کے قبضے اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔