فون کال اسکینڈل میں تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو عہدے سے معطل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے ملک کی خاتون وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کو ان کے عہدے سے عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب ایک متنازع فون کال لیک ہونے کے بعد ان پر آئینی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔
عدالتی اعلامیے کے مطابق، 36 سینیٹرز کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر فیصلہ آنے تک وزیراعظم اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکتیں۔
سینیٹرز نے وزیراعظم پر بددیانتی، غیر شفاف طرز حکومت اور ملکی آئین کی خلاف ورزی جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب تھائی وزیراعظم کی سابق کمبوڈین وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہوئی، جس میں وہ تھائی فوج کے ایک سینئر افسر پر تنقید کرتی سنائی دیتی ہیں۔
یہ فون کال تھائی-کمبوڈیا سرحد پر جھڑپوں کے بعد منظر عام پر آئی تھی، جس پر ان کو شدید عوامی اور سیاسی دباؤ کا سامنا ہوا، حتیٰ کہ استعفے کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا۔
عدالت نے واضح کیا ہے کہ کیس کی مکمل سماعت اور فیصلہ آنے تک وزیراعظم کی معطلی برقرار رہے گی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فون کال
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز
مظفرآباد(آئی پی ایس) آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل راٹھور سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں گورنر گلگت بلتستان، گورنر خیبرپختونخوا، فریال تالپور اور ارکان اسمبلی سمیت اعلیٰ سول قیادت اور عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔
آزاد کشمیر کے 16 ویں وزیراعظم کا حلف اٹھانے والے فیصل راٹھور کا کہنا تھا آصف علی زرداری، فریال تالپور، بلاول بھٹو زرداری کا شکر گزار ہوں کہ یہ ذمہ داری سونپی۔
ان کا کہنا تھا پاک آرمی کو خراج تحسین جو جانوں کی قربانیان دےکر ہمارا دفاع کر رہی ہے، پیپلزپارٹی نے عوام کےساتھ دوبارہ رشتہ جوڑنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد 36 ووٹوں سے کامیاب ہوئی تھی جبکہ مخالفت میں دو ووٹ پڑے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونے کی قیمت میں بہت بڑی کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ارے بھائی ہمارے پاس تو ویسے بھی اب کھونے کو کچھ نہیں بچا، جج سپریم کورٹ حماس نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کےغزہ منصوبے کی حمایت میں قراردادکو مسترد کردیا الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری شاہ زیب خانزادہ کو اہلیہ کے ہمراہ ہراسانی کا سامنا، ویڈیو وائرلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم