UrduPoint:
2025-07-01@22:02:44 GMT

دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز

دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء ) دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کرلی گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی نے فلائنگ ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ انجام دی ہے جو مستقبل کی شہری نقل و حرکت کی جانب امارات کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، اس پرواز نے 2026ء کے پہلے 6 ماہ میں متوقع کمرشل رول آؤٹ کا مرحلہ طے کرلیا، آزمائشی پرواز دبئی العین روڈ کے ساتھ دبئی جیٹ مین ہیلی پیڈ پر جوبی کی آزمائشی سہولت پر ہوئی، ہوائی جہاز نے میڈیا کے نمائندوں اور جوبی ایوی ایشن ٹیم کے سینئر ممبران کی موجودگی میں سہولت اور ارد گرد کے صحرا پر کئی لوپ مکمل کیے۔

اس موقع پر دبئی کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ کامیاب ٹیسٹ ہوائی ٹیکسی خدمات کے آغاز کی وسیع تر تیاریوں کا حصہ ہے،یہ دبئی کے جدت اور اگلی نسل کے بنیادی ڈھانچے کا عالمی مرکز بننے کے عزائم کی عکاسی کرتا ہے، یہ نئی کامیابی فاصلوں کو کم کرتی ہے، دبئی میں معیار زندگی کو بڑھاتی ہے اور پائیدار و ماحول دوست شہری نقل و حرکت کی نئی تعریف کرتی ہے، یہ جدت اور ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما کے طور پر متحدہ عرب امارات کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے ہماری جاری کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔

(جاری ہے)

Dubai has successfully completed the region’s first test flight of the Joby Aerial Taxi.

Conducted through a collaboration between the Roads and Transport Authority and Joby Aviation, the test flight marks a major step toward launching full operations next year. The all-electric… pic.twitter.com/HPknqvNBwD

— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) June 30, 2025 دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور چیئرمین مترالطائر نے کہا کہ فضائی ٹیکسی شہر بھر کے اہم مقامات پر ہموار، تیز اور محفوظ سفر کے خواہاں رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے ایک نئی پریمیم سروس متعارف کرائے گی، مثال کے طور پر دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پام جمیرہ تک کے سفر میں کار سے تقریباً 45 منٹ کے مقابلے میں ایئر ٹیکسی پر صرف 12 منٹ لگنے کی توقع ہے، یہ سروس ہموار ملٹی ماڈل سفر کو قابل بنائے گی اور شہر بھر میں کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے تجربے کو یقینی بنائے گی۔

جوبی ایوی ایشن میں ایئر کرافٹ OEM کے صدر ڈیڈیئر پاپاڈوپولوس نے کہا کہ الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ (VTOL) طیارہ ایک پائلٹ اور چار مسافروں کو لے جا سکتا ہے، یہ 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتا ہے اور 450 کلوگرام تک کا پے لوڈ لے سکتا ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ روایتی ہیلی کاپٹر سے 100 گنا زیادہ پرسکون ہے، یہ ٹیسٹ پہلے کیے گئے بہت سے ٹیسٹوں میں سے ایک ہے، یہ اگلے سال مسافروں کے آپریشنز کے لیے کئی مراحل کا آغاز کرتا ہے، ہم اس پیشرفت کے بارے میں اچھا محسوس کرتے ہیں اور 2026ء کے شروع میں خدمات شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسافر جابی ایپ کے ذریعے پروازیں بک کر سکیں گے جو سروس رول آؤٹ سے پہلے شروع ہونے والی ہے، ابتدائی روٹ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DXB) اور دبئی مرینا کے درمیان کام کرے گا، مستقبل میں ڈاون ٹاؤن دبئی اور پام جمیرہ تک توسیع کا بھی منصوبہ ہے، کمپنی کا مقصد پریمیم رائیڈ ہیلنگ سروسز کے مقابلے کرایوں کی پیشکش کرنا ہے جو الیکٹرک پروپلشن ٹیکنالوجی میں جوبی کی سرمایہ کاری سے ممکن ہوا ہے، ہم توقع کرتے ہیں کہ ہوائی کرائے اعلیٰ درجے کی اوبر رائیڈ کے مطابق ہوں گے، وقت کے ساتھ قیمتیں کم ہوتی جائیں گی۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آزمائشی پرواز

پڑھیں:

برطانوی شہری کے دبئی میں کھونے والے ائیر پوڈز جہلم پولیس نے کیسے ڈھونڈے؟ دلچسپ کہانی جانیے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی میں ایک سال قبل کھو جانے والے ائیرپوڈز کی تلاش میں برطانوی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی مدد کیلئے جہلم پولیس سرگرم ہو گئی۔ 
 نجی ٹی وی  جیو  نیوزکے مطابق مائلز روٹلیج جنہیں ’’لارڈ مائلز‘‘ کے نام سے پہچانا جاتا ہے، دبئی کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران اپنے ائیرپوڈز وہیں بھول گئے تھے جس کے بعد سے اِن کی تلاش جاری تھی۔
مائلز روٹلیج نے اپنے آئی فون پر ’’لاسٹ موڈ‘‘ فعال کر دیا تھا تاکہ جب بھی ائیرپوڈز استعمال ہوں ان کی لوکیشن کا پتا لگایا جا سکے، اس ٹریکنگ کے ذریعے معلوم ہوا کہ ائیرپوڈز دبئی سے پاکستان منتقل ہو چکے ہیں اور اب جہلم کے قریب ایک یونین کونسل کالا گجراں میں موجود ہیں۔ 
ان ائیرپوڈز کی آخری لوکیشن ایک مقامی ریسٹورینٹ کے قریب ظاہر ہوئی، پاکستان میں کسی براہ راست رابطے کی عدم موجودگی کے باعث لارڈ مائلز نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور جہلم پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے مقام کی تفصیلات پوسٹ کیں۔
غیر معمولی کیس ہونے کی وجہ سے ائیرپوڈز استعمال کرنے والے کی شناخت اور تلاش ایک مشکل مرحلہ تھی، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے ہدایت دی کہ ایسے گھروں کی نشاندہی کی جائے جن کے افراد دبئی میں مقیم ہوں۔
 تحقیقات سے پتا چلا کہ علاقے کے 4 افراد دبئی میں کام کرتے ہیں جن میں سے ایک اس وقت پاکستان میں اپنے خاندان سے ملاقات کیلئے آیا ہوا تھا،  پولیس نے مذکورہ شخص کو طلب کیا تو اس نے ائیرپوڈز کی موجودگی کا اعتراف کیا تاہم دعویٰ کیا کہ اُس نے یہ ائیرپوڈز دبئی میں ایک بھارتی شہری سے خریدے تھے اور اُسے اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ چوری کا مال ہیں۔
پولیس نے اس وضاحت کو تسلیم کرتے ہوئے ائیرپوڈز تحویل میں لے لیے،  اس کے بعد لارڈ مائلز سے رابطہ کیا گیا کہ چاہیں تو وہ خود پاکستان آ کر ائیرپوڈز وصول کریں یا پھر بتائیں کہ انہیں بذریعہ ڈاک بھیج دیا جائے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے اضافے کا امکان: نجی ٹی وی 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • دبئی میں فضائی ٹیکسی کا تجربہ کامیاب
  • دبئی: پبلک ٹرانسپورٹ میں انقلاب، پہلی ائیر ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
  • پاک بھارت کشیدگی کے باعث ایشیا کپ بھارت کے بجائے دبئی میں ہوگا
  • پاک بھارت کشیدگی: ایشیا کپ بھارت کے بجائے کس ملک میں ہوگا؟
  • کراچی سے روانہ ہونیوالی متعدد پروازیں منسوخ  
  • ایران اسرائیل جنگ اور سیز فائر، 16 دن بعد مشہد سے پہلی پرواز کی کراچی آمد
  • برطانوی شہری کے دبئی میں کھونے والے ائیر پوڈز جہلم پولیس نے کیسے ڈھونڈے؟ دلچسپ کہانی جانیے
  • ایران اسرائیل جنگ کے بعد پہلی ایرانی پرواز کراچی پہنچ گئی
  • ایران اسرائیل جنگ بندی، مشہد سے پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی