دبئی: پبلک ٹرانسپورٹ میں انقلاب، پہلی ائیر ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی میں مستقبل کی ٹرانسپورٹ کا خواب حقیقت کا روپ دھارنے لگا ہے، جہاں پہلی ائیر ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کر لی گئی ہے۔
روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کے مطابق یہ مکمل طور پر الیکٹرک ائیر ٹیکسی کسی بھی رن وے کے بغیر ہیلی کاپٹر کی طرح لینڈ اور ٹیک آف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ آزمائش دبئی کے صحرائی علاقے میں کی گئی۔
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اس انقلابی پرواز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اسے دبئی کے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا۔
ائیر ٹیکسی کو امریکی کمپنی Joby Aviation نے تیار کیا ہے، جس نے دبئی RTA کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ یہ گاڑی 160 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتی ہے اور اس کی رفتار 320 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
ائیر ٹیکسی کے ذریعے دبئی ایئرپورٹ سے پام جمیرہ تک کا سفر صرف 12 منٹ میں مکمل ہوگا، جو کہ فی الحال کار سے 45 منٹ میں طے ہوتا ہے۔
ائیر ٹیکسی کی باقاعدہ کمرشل پروازیں اگلے سال سے شروع ہونے کی توقع ہے اور ان کے لیے پہلا آپریشنل اسٹیشن دبئی ایئرپورٹ کے قریب قائم کیا جائے گا۔
Joby Aviation کے بانی Joben Bevirt کا کہنا ہے کہ “دبئی اڑنے والی گاڑیوں کے عالمی انقلاب میں پہلا قدم ثابت ہوگا۔”
اگر منصوبہ کامیاب ہوا تو دبئی دنیا کا پہلا شہر بن جائے گا جہاں اڑنے والی گاڑیاں عوامی ٹرانسپورٹ کا حصہ بنیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ائیر ٹیکسی
پڑھیں:
اے آئی چیٹ بوٹ کے مشورے سے جوڑا پرواز سے محروم ہوگیا
اے آئی چیٹ بوٹ کے مشورے پر بھروسہ کرنے والا اسپینش انفلوئنسر جوڑا پرواز سے محروم ہوگیا۔
اسپین کے مشہور ٹک ٹاکرز میری کالڈاس اور الیخاندرو سید نے دعویٰ کیا کہ انہیں پورٹو ریکو کی فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا گیا کیونکہ انہوں نے ویزے سے متعلق معلومات ایک مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ سے حاصل کی تھیں جو غلط ثابت ہوئیں۔
کالڈاس کا کہنا تھا کہ میں نے چیٹ بوٹ سے پوچھا تو جواب ملا کہ پورٹو ریکو کے لیے کسی ویزے کی ضرورت نہیں، میں عام طور پر بہت تحقیق کرتی ہوں لیکن اس بار چیٹ بوٹ سے پوچھا اور اس نے کہا کوئی ضرورت نہیں۔
ٹک ٹاک پر 60 لاکھ سے زائد بار دیکھی جانے والی ویڈیو میں کالڈاس نے مزید کہا کہ شاید چیٹ بوٹ نے جان بوجھ کر غلط معلومات دیں کیونکہ وہ پہلے اسے بےکار جیسے الفاظ سے برا بھلا کہہ چکی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غیر مصدقہ ذرائع پر بھروسہ کرنے پر جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
دوسروں نے چیٹ جی پی ٹی کے دفاع میں یہ دعویٰ کیا کہ اے آئی ٹول کا جواب غلط نہیں تھا اور اس کے بجائے جوڑے نے پورٹو ریکو میں داخل ہونے کے لیے ضروری دستاویزات کے بارے میں غلط سوال پوچھا تھا۔
ہسپانوی سیاحوں کو کیریبین جزیرے میں داخل ہونے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہے، تاہم چھٹیاں منانے والوں کو الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ایسٹا) آن لائن پراسیس کرنا چاہیے۔
Post Views: 4