برطانیہ کا جادوئی گاؤں، جہاں خوبصورتی کے ساتھ مفت رہائش بھی مفت ملتی ہے
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برطانیہ کے علاقے ویسٹ ویلز میں واقع ’ٹیپی ویلی‘ نامی ایک خفیہ گاؤں ایسا مقام ہے جو اپنی قدرتی خوبصورتی، سادگی اور ماحول دوست طرزِ زندگی کی وجہ سے نہایت منفرد مقام رکھتا ہے۔
یہاں پہنچنا آسان نہیں، کیونکہ یہ گاؤں پہاڑیوں، جھاڑیوں اور کچی پگڈنڈیوں کے بیچ اس طرح چھپا ہوا ہے کہ جیسے کسی پریوں کی کہانی کا منظر ہو۔ یہاں رہنے والے تقریباً سو افراد نہ تو کرایہ دیتے ہیں، نہ کسی حکومت یا سردار کے تابع ہیں، بلکہ سب اپنی مرضی اور آزادی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
یہ گاؤں ان جھونپڑیوں پر مشتمل ہے جو لکڑی، گھاس پھوس اور قدرتی مواد سے بنی ہوتی ہیں۔ ایک جھونپڑی بنانے پر پانچ ہزار پاؤنڈ تک لاگت آتی ہے، لیکن ان میں استعمال ہونے والا زیادہ تر سامان قدرتی طور پر گل سڑ جاتا ہے، جو اسے ماحول دوست بناتا ہے۔
ابتدا میں حکومت نے یہاں رہائش کو غیر قانونی قرار دیا تھا، لیکن ایک مقامی فرد نے 13 سال مقدمہ لڑ کر یہ زمین باضابطہ طور پر ان رہائشیوں کے حق میں دلوائی۔
ٹیپی ویلی کے باسی جنہیں ’ہپی‘ بھی کہا جاتا ہے، دولت یا شہرت کے بجائے سادگی، فطرت اور آزادی کو اپنی اصل دولت سمجھتے ہیں۔ یہاں کا طرزِ زندگی یہ پیغام دیتا ہے کہ انسان جدید دنیا کی تیزرفتاری سے دور ہو کر بھی سکون اور اطمینان کے ساتھ زندگی گزار سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دی راک کی بیٹیوں کیساتھ ’میک اپ پارٹی‘ کی ویڈیو وائرل
مشہور ہالی ووڈ اداکار اور ریسلر ڈوین جانسن کی بیٹی کے ساتھ دل کو چھو لینے والے لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ڈوین جانسن جنہیں "دی راک" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے حال ہی میں اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایک خوشگوار لمحے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
جانسن نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ یہ "میری بیٹیوں کی میرے سر پر میک اپ پارٹی ہورہی ہے جس کو انہوں نے دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے تاکہ وہ اپنی اپنی سائڈ پر مرضی سے میک کرسکیں"۔
View this post on InstagramA post shared by Dwayne Johnson (@therock)
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی ننھی بیٹی خوشی خوشی ان کے سر پر میک اپ کر رہی ہے، جبکہ جانسن کا چہرہ پہلے ہی میک اپ سے بھرا ہوا ہے۔
اداکار نے اعتراف کیا کہ میک اپ اتارنا کافی مشکل تھا، لیکن ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کے ساتھ ایسے لمحات بانٹنا بے حد اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی مصروف زندگی میں سے وقت نکال کر بچوں کے ساتھ معیاری وقت گزاریں، کیونکہ یہی یادیں سب سے قیمتی ہوتی ہیں۔
یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اسے صارفین نے خوب سراہا جبکہ مداحوں نے بھی دی راک کے "گرلز ڈیڈ" ہونے کے جذبے کو خوب سراہا۔