بیٹے شہروز نے میری زندگی بدل دی: بہروز سبزواری
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ بیٹے شہروز نے میری زندگی بدل دی۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری جو چار دہائیوں سے زائد عرصے سے شوبز کا حصہ ہیں، حال ہی میں ایک شو میں مہمان بنے۔ اس موقع پر انہوں نے اسلام میں مرد و عورت کے حقوق، ذمہ داریوں اور اپنی ذاتی زندگی کے اہم پہلوؤں پر کھل کر گفتگو کی۔
بہروز سبزواری نے عورتوں پر مردوں کے حاکم ہونے سے متعلق قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ آیت اُس برتری کی بات نہیں کرتی جو ظلم کی اجازت دیتی ہو، بلکہ اِس کا مطلب ہے کہ مردوں پر زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں مرد اور عورت کے حقوق برابر ہیں، لیکن معاشرہ غلط انداز میں مردوں کو تشدد کا حق دے دیتا ہے جو اسلام میں ہرگز نہیں۔
بہروز سبزواری نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک خوبصورت پہلو پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جب بیٹا باپ کی ذمہ داریاں بانٹنے لگتا ہے، تو مرد کو اصل سکون ملتا ہے، اب شہروز ایک ذمہ دار انسان بن چکا ہے اور وہ میری بھرپور فکر کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح میں اپنے والدین کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کرتا رہا، آج مجھے یہ سکون ہے کہ میرا بیٹا بھی انہی جذبوں سے سرشار ہے۔
بہروز سبزواری کے مطابق میرا پورا خاندان اب شوبز کا حصہ بن چکا ہے، بیٹے شہروز سبزواری نے اداکاری کے میدان میں میرے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مقام بنایا جبکہ بہو صدف کنول ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے میں سرگرم ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بہروز سبزواری سبزواری نے
پڑھیں:
رونالڈو نے زندگی کا باقی حصہ سعودی عرب میں گزارنے کا فیصلہ کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دنیا کے ممتاز فٹبال اسٹار اور پرتگال کے لیجنڈری فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کو اپنا مستقل مسکن بنانے کا فیصلہ کرلیا، رونالڈو کا کہنا ہے کہ وہ بقیہ زندگی اسی سرزمین پر گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سعودی کلب النصر کی جانب سے جاری ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں رونالڈو نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نہایت پُرامن اور محفوظ ملک ہے، جہاں میں اور میرے اہلِ خانہ خود کو مکمل طور پر گھر جیسا محسوس کرتے ہیں۔
رونالڈو نے کہا کہ اُن کی زندگی کے فیصلوں میں اُن کے خاندان کا بھرپور تعاون ہمیشہ شامل رہا ہے اور سعودی عرب میں قیام کے دوران انہیں نہ صرف سکون ملا بلکہ خوشی بھی ملی، اسی لیے اب یہ ملک اُن کا مستقل گھر بننے جا رہا ہے۔
اپنے بیان میں اسٹار فٹبالر کا کہنا تھا کہ وہ النصر کے ساتھ کسی بڑے اعزاز کے حصول کے لیے پُرعزم ہیں اور اسی مشن کو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں امریکا میں جاری فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم وہ آرام اور تیاری کو ترجیح دیتے ہوئے اس میں شامل نہیں ہوئے۔
رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کو دنیا کی پانچ بڑی فٹبال لیگز میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ 2034 میں متوقع فیفا ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے یادگار اور شاندار ٹورنامنٹ ثابت ہوگا۔
اختتام پر پرتگالی اسٹار نے سعودی معاشرت اور عوامی محبت کی بھی بھرپور تعریف کی۔ ’’یہاں کے لوگ محبت، احترام اور خلوص سے بھرے ہوئے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ میں یہاں اپنی زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کر چکا ہوں،‘‘ انہوں نے کہا۔
واضح رہے کہ 40 سالہ رونالڈو نے 2022 کے اختتام پر مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ کر النصر کلب کا حصہ بنے تھے۔ اب انہوں نے اپنے موجودہ کلب کے ساتھ 2027 تک معاہدے میں توسیع کر دی ہے، جس کا باضابطہ اعلان گزشتہ ہفتے کیا گیا۔