اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 جولائی 2025ء) پیر کو دھماکے کے بعد مقامی حکام نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ابتدا میں 12 بتائی تھی، تاہم آج منگل کو جائے حادثہ پر تلاشی کارروائی کے دوران مزید لاشیں ملنے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 34 بتائی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تعداد اب 44 تک پہنچ گئی ہے۔

ریاستی وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کم از کم 36 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے آج جائے حادثہ کا دورہ کیا۔

بھارت: کیمکل پلانٹ میں گیس لیک ہونے سے 8 ہلاک اورسینکڑوں متاثر

مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ بہت سے زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ کے وقت فیکٹری میں تقریباً 90 ملازمین موجود تھے۔

(جاری ہے)

ضلع کے سپرینٹنڈنٹ آف پولیس پرتوش پنکج نے میڈیا کو بتایا،''ملبے کے نیچے سے کئی لاشیں ملی ہیں … ریسکیو آپریشن کا آخری مرحلہ ابھی بھی جاری ہے۔‘‘

بھارت: کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ، تقریباﹰ بیس افراد ہلاک

مقامی میڈیا اداروں کے ذریعے نشر کی جانے والی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں سیگاچی انڈسٹریز کا کارخانہ ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے۔

ہم اس واقعے کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ''یہ دھماکہ فیکٹری کے اسپرے ڈرائر یونٹ میں ہوا تھا، جو کہ خام مال کو باریک پاؤڈر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔‘‘

بھوپال جیسے سانحے روکنے کے لیے سخت قوانین کی اشد ضرورت

ریاست کے وزیر صحت دامودر راجناراسیمہا نے کہا کہ واقعہ کے وقت فیکٹری میں تقریباً 90 ملازمین موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ''دھماکے سے صنعتی شیڈ مکمل طور پر اُڑ گیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کچھ مزدور ہوا میں اُچھل گئے اور تقریباً 100 میٹر دور جا کر گرے۔‘‘

دھماکے کے بعد پلانٹ میں ریسکیو اور آگ بجھانے کی کارروائیاں کی گئیں جس کے دوران کم از کم 10 لاشیں نکالی گئیں۔

دھماکے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم شبہ ہے کہ یہ کیمیکل ری ایکشن کی وجہ سے ہوا ہے۔

تلنگانہ کے گورنر جشنو دیو ورما نے بھی اس المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ریاستی گورنر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

گورنر نے متعلقہ ریاستی اعلیٰ حکام سے بھی بات کی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ دھماکے کے تمام متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔

بھارت میں صنعتی حادثات عام ہیں

بھارت میں دنیا کی کچھ سرفہرست دوا ساز کمپنیوں کے کارخانے ہیں، جو عام ادویات اور ویکسین کی عالمی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

لیکن صنعتی حادثات، خاص طور پر کیمیکل ری ایکٹر کے حادثات، عام ہیں۔

سیگاچی انڈسٹریز نے یہ نہیں بتایا کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا یا آگ کیوں لگی، لیکن کہا کہ پلانٹ کے بنیادی مینوفیکچرنگ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے اور کارخانے کی سرگرمیاں 90 دنوں کے لیے روک دی جائیں گی۔

کمپنی نے کہا کہ اس پلانٹ میں مائکرو کرسٹل لائن سیلولوز تیار کیا جاتا ہے، جو ایک کیمیائی مرکب ہے۔ جس کا عام طور پر ادویات بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔

دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے میں جانوں کے ضیاع پر اپنے غم وغصے کا اظہار کیا اور ہلاک ہونے والے ہر ایک شخص کے قریبی رشتہ دار کو دو لاکھ روپے کی مالی امداد کا وعدہ کیا۔

ادارت: صلاح الدین زین

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پلانٹ میں کی تعداد کہا کہ

پڑھیں:

حماس کا آج یوم غضب منانے کا اعلان

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے آج یوم غضب منانے کا اعلان کیا ہے۔

حماس رہنما نے کہا ہے کہ یوم غضب غزہ کی حمایت، اسرائیلی انضمامی منصوبوں کی مخالفت میں منایا جائے گا۔

حماس کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری جنگ، ناکہ بندی اور بھوک کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوں۔ عوامی عزم اور مسلسل مزاحمت سے انضمامی منصوبے ناکام بنائے جائیں گے۔

حماس نے تمام فلسطینی گروپوں اور سول سوسائٹی کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کردی ہے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 54 فلسطینی شہید اور 831 زخمی ہوگئے جس میں شہدا میں امداد کے منتظر 10 فلسطینی بھی شامل ہیں۔

غزہ شہر کے زیتون محلے میں ایک مکان پر بمباری سے 8 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 61 ہزار 776 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 54 ہزار 906 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غذائی قلت سے مزید چار فلسطینی دم توڑ گئے۔ بھوک سے مرنے والوں کی تعداد 239 ہوگئی، شہدا میں 109 بچے بھی شامل ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • صاف پانی، واٹر فلٹریشن پلانٹ دیگر ترقیاتی امور کا جائزہ، لاہور کے بعض منصوبے مکمل نہ ہونے پر مریم نواز کا اظہار ناپسندیدگی
  • یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
  • کن بارشوں سے آنے والے سیلابوں میں جاں بحق ہونے  والوں کی تعداد میں روح فرسا اضافہ ر
  •   خیبرپختونخوا میں خوفناک بارشوں سے  جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 146 ہو گئی
  • پشاور:ناصرباغ روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکا
  • پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کو 15 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان
  • ڈمپرز سے کچل کر شہریوں کی ہلاکتوں کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
  • حماس کا آج یوم غضب منانے کا اعلان
  • کراچی پریس کلب میں جشنِ آزادی، میئر کراچی مرتضی وہاب نے پرچم کشائی کی
  • بھارت کا کولگام آپریشن ناکام، 12دنوں میں 9فوجی ہلاک، مٹی کھانے پر مجبور