ٹک ٹاک نے پابندی سے بچنے کیلئے امریکا میں نیا ورژن متعارف کرانے کی تیاری کر لی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بائیٹ ڈانس امریکا میں ٹک ٹاک کا متبادل متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جو امریکی مارکیٹ میں موجودہ ایپ کی جگہ لے گی۔
امریکی قوانین کے مطابق ٹک ٹاک کو فروخت نہ کیے جانے کی صورت میں پابندی کا سامنا ہے، جس کے پیش نظر کمپنی نے نئی ایپ کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بائیٹ ڈانس اس وقت ایک مخصوص امریکی ورژن تیار کر رہا ہے، جسے ابتدائی طور پر “ایم 2” کا کوڈ نام دیا گیا ہے، جبکہ موجودہ ایپ کو “ایم” کہا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نئی ایپ ستمبر میں لانچ کی جائے گی اور مرحلہ وار صارفین کو اس پر منتقل کر دیا جائے گا، جبکہ پرانی ایپ کو 2026 کے اوائل تک امریکا میں بند کر دیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بائیٹ ڈانس کو ٹک ٹاک فروخت کرنے کے لیے 17 ستمبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، جو اس نوعیت کی تیسری مہلت ہے۔ تاہم اگر کمپنی فروخت پر تیار نہیں ہوتی، تو امریکی قانون کے تحت ٹک ٹاک پر پابندی لگ سکتی ہے۔
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک امریکی سرمایہ کار گروپ ٹک ٹاک کے امریکی اثاثے خریدنے کے قریب ہے، جس میں بائیٹ ڈانس کو بھی معمولی حصہ دیا جائے گا، مگر اس مجوزہ معاہدے کے لیے چینی حکومت کی منظوری درکار ہوگی۔
اگر تمام منصوبے طے شدہ وقت پر مکمل ہوتے ہیں، تو نئی ایپ ٹک ٹاک کا امریکی متبادل بن جائے گی اور اصل ایپ کا امریکا میں وجود ختم ہو جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بائیٹ ڈانس امریکا میں جائے گا ٹک ٹاک
پڑھیں:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس تنظیم کو تنبیہ کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔
یہ بیان برکس کی جانب سے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مذمت کے بعد سامنے آیا۔
امریکی صدر نے دھمکی دی کہ جو ملک بھی برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں پر چلے گا، اُس پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس پالیسی سے کسی کو رعایت نہیں ملے گی، اس معاملے کی طرف توجہ دینے کا شکریہ۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ آج مختلف ممالک کو ٹیرف سے متعلق خطوط ارسال کردیےجائیں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس ہفتے کے دوران حماس کے ساتھ ڈیل ہوسکتی ہے، نیتن یاہو سے ایران کے ساتھ مستقل ڈیل پر کام کرنے پربات چیت کروں گا۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم سے آج وائٹ ہاوس میں ملاقات کرینگے۔