پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 13 پیسے کے اضافے کے بعد 284 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1500 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 355500 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کی کمی سے 304786 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 15 ڈالر سے کم ہو کر 3335 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔