سی ڈی اے کی پارک انکلیو اسکیم میں خلاف ضابطہ پلاٹس الاٹمنٹ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر ملک عامر ڈوگر کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزارت داخلہ سے متعلق آڈٹ اعتراضات اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
خلاف ضابطہ پلاٹس الاٹمنٹ پر اعتراض
آڈٹ حکام نے بتایا کہ سی ڈی اے نے پارک انکلیو اسکیم فیز 3 میں 2020 میں قواعد کے برخلاف 796 کے بجائے 984 پلاٹس عوام کے لیے آفر کر دیے۔ آڈٹ بریف میں کہا گیا کہ یہ اقدام لینڈ ڈسپوزل ریگولیشنز 2005 اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی صریح خلاف ورزی ہے۔
ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ “آپ کو اپنے رولز تبدیل کرنے چاہئیں، غریب کا حق مارا گیا ہے۔” کمیٹی نے معاملے کی رپورٹ 30 دن میں طلب کر لی۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر تحفظات
اجلاس میں تحریک انصاف کے دور حکومت کے دوران شروع ہونے والے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی تاخیر بھی زیر غور آئی۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق منصوبے میں 3,960 اپارٹمنٹس شامل تھے، جن کی تعداد بعد ازاں کم کرکے 2,400 کر دی گئی۔ بعد میں 1,876 اپارٹمنٹس کی نئی منصوبہ بندی کی گئی، جن کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو دیا گیا۔
ارکان کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ ہر منصوبہ ایف ڈبلیو او کو کیوں دیا جاتا ہے جب کہ اس کے ریٹس مارکیٹ میں سب سے زیادہ ہیں۔ ریاض فتیانہ نے کہا کہ منصوبہ کاغذوں میں تو اچھا تھا، لیکن عمل درآمد کے دوران شدید مسائل کا سامنا رہا۔
ویلفیئر پلاٹ کا کمرشل استعمال
کمیٹی نے ایف 10 ٹو میں 1996 میں الاٹ کیے گئے ویلفیئر پلاٹ پر روٹس ملینیم اسکول کے کام کرنے کا سخت نوٹس لیا۔ آڈٹ حکام کے مطابق پلاٹ الواحد پبلک اسکول کے لیے مختص تھا، تاہم بعد میں کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔
ملک عامر ڈوگر نے اسے “واضح خلاف ورزی” قرار دیا، جبکہ سینیٹر افنان اللہ خان نے ذمہ داران سے پیسے ریکور کرنے اور بلیک لسٹ کرنے کی سفارش کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ پلاٹ کو کینسل کر دیا گیا ہے اور اب اس کو ٹیک اوور کیا جائے گا۔
گرینڈ حیات ہوٹل کا معاملہ بھی زیربحث
اجلاس میں گرینڈ حیات ہوٹل کیس پر بھی بات ہوئی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ یہ سی ڈی اے کی پراپرٹی ہے اور اسے ٹیک اوور کیا جائے گا۔ سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ “اسے ختم ہونا چاہئے، وہاں دفاتر بنا دیں۔” تاہم، معاملہ عدالت میں زیر التوا ہونے کی بنا پر کمیٹی نے فیصلہ آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمالی سال کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 28 ہزار کی نئی حد عبور کر گئی، وزیراعظم کا اظہار اطمینان تھائی لینڈ: آئینی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا ایلون مسک کی ’پاگل پن والے اخراجات کا بل‘ منظور کرنے پر ’امریکا پارٹی‘ بنانے کی دھمکی مسلم یونیورسٹیز نے عالمی رینکنگ میں اسرائیلی تعلیمی اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر: شام پر اقتصادی پابندیاں ختم، کیوبا پر دوبارہ لاگو دریا میں پانی کا بہاؤ کتنا تھا اور الرٹ کب جاری کیا گیا؟ سوات واقعے پر محکمہ آبپاشی کی رپورٹ جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سی ڈی اے

پڑھیں:

سندھ بلڈنگ، ڈی جی اسحاق کھوڑو بدعنوان افسران کی مضبوط ڈھال

 

ضلع کورنگی ماڈل کالونی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کو ڈی جی کی سرپرستی حاصل
پلاٹ نمبر A57میں کالا بورڈ رہائشی پلاٹ پر تجارتی مقاصد کے لئے تعمیر،انتظامیہ خاموش

اسحاق کھوڑو بدعنوان افسران کیلئے مضبوط ڈھال ثابت ہو رہے ہیں،ضلع کورنگی کے علاقے شاہ فیصل ٹاؤن ماڈل کالونی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کو ڈی جی کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ جس کابھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے موصوف نے کئی سالوں سے بغیر نقشے اور منظوری کے ایک منظم طریقے سے ماڈل کالونی کے رہائشی پلاٹوں کو کمرشل تعمیرات میں تبدیل کردیا ہے۔ زمینی حقائق کے مطابق پلاٹ نمبر A52مین کالا بورڈ کے رہائشی پلاٹ پر تجارتی مقاصد کے لئے تعمیر کی جانے والی عمارت انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اطلاعات کے مطابق مخصوص افسران کو مختلف علاقوں میں ڈی جی کی مسلسل حاصل سرپرستی کے باعث غیرقانونی تعمیرات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اور اس پرقابوپانے کے تمام دعوے مکمل غلط ثابت ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مقدسات کا احترام یقینی بنایا جائے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
  • بنگلور کے فریڈم پارک میں فلسطین سے یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
  • سوات: متاثرہ فیملی نے دریا کے کنارے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا اسے گرا دیا گیا
  • پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے 4 قائمہ کمیٹی چیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب
  • پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ، اپوزیشن کو 13اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے ہٹانے کا فیصلہ
  • پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی:اپوزیشن سے 13 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی واپس لینے کا فیصلہ
  • سندھ بلڈنگ، ڈی جی اسحاق کھوڑو بدعنوان افسران کی مضبوط ڈھال
  • وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کی میرٹ لسٹ جاری
  • کراچی میں بارش کے دوران بوریاں ڈال کر نالے بند کرنے کا انکشاف