اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر،معاشی ٹیم کو کامیابی پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں :شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے بلند ترین سطح عبور کرنے پر اظہاراطمینان کیا۔
وزیراعظم نے نئے مالی سال کے پہلے دن اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی پراپنے بیان میں کہا کہ نیا مالی سال اہم پیشرفت سے شروع ہوا جو انتہائی خوش آئند ہے، حکومت کی معاشی ٹیم کو کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نیا مالی سال ملکی معیشت کی بہتری کی جانب سفر میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا، کاروباری افراد اور سرمایہ کار ملکی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، حکومت ملک میں بہترین کاروباری ماحول کو فروغ دینے کیلئےکوشاں ہے، سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات فراہم کر رہےہیں۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا آغاز
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مالی سال
پڑھیں:
امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہیں۔
منگل کے روز برینٹ خام تیل 95.04 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 91.99 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ دونوں بینچ مارکس گزشتہ سیشن میں 5 فیصد سے زائد اضافے کے بعد مستحکم رہے۔
سرمایہ کاروں کی توجہ خاص طور پر آبنائے ہرمز کی ممکنہ بحالی اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر مرکوز ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور جلد کسی معاہدے کی امید ہے تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق بات چیت میں تعطل بھی سامنے آیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں موجود اتار چڑھاؤ کا دارومدار امریکا-ایران مذاکرات اور خطے کی صورتحال پر ہے۔ دوسری جانب لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جزوی جنگ بندی کو کشیدگی کم کرنے کی محدود کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ خلیجی علاقے میں کشیدگی کے باعث تیل اور ایل این جی کی عالمی ترسیل متاثر ہوئی جس سے قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔