بلوچستان: نئے مالی سال کا پہلا دن، 50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
بلوچستان حکومت نے نئے مالی سال 2025-26 کا آغاز 50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے فوری اجرا سے کر دیا ہے، جو صوبے کی تاریخ میں ترقیاتی عمل کے بروقت آغاز کی ایک نئی مثال بن گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ فنڈز مالی سال کے پہلے ہی دن محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری کیے گئے۔ بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صوبائی نظم و نسق، تیاری اور سنجیدگی کا مظہر ہے، جو کاغذی دعووں کے بجائے عملی خدمت کی جانب واضح قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیے بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کے لیے کیا ہے؟
تعلیم، صحت، توانائی اور سڑکوں پر توجہبلوچستان حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی فنڈز کے اجرا سے جن منصوبوں پر فوری عملدرآمد شروع ہوگا ان میں صحت، تعلیم، آبپاشی، سڑکوں کی تعمیر، توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بیانوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فنڈز کے بروقت اجرا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقیاتی فنڈز کا اجراء کاغذی دعووں کا نہیں، بلکہ عملی خدمت کا آغاز ہے۔ اب بلوچستان میں صرف باتیں نہیں ہوں گی، بلکہ بجٹ کا ہر روپیہ زمین پر نظر آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ثابت کر دیا کہ اگر نیت صاف ہو، تو فیصلے دنوں میں نہیں بلکہ گھنٹوں میں ہو سکتے ہیں۔ یہ اقدام صوبائی حکومت کی عوام سے وابستگی کا واضح پیغام ہے۔
بلوچستان: ایک نئی مثالبلوچستان حکومت نے اسے تیز رفتار ترقی کی نئی روایت قرار دیا ہے، جو دیگر صوبوں کے لیے بھی قابل تقلید ماڈل بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے حکومت بلوچستان کا منشیات بحالی مرکز کس طرح مریضوں کو صحت اور روزگار کی طرف لا رہا ہے؟
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فنڈز کے فوری اجرا کا یہ اقدام ترقیاتی عمل کو تیز کرنے میں معاون ہوگا، عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری لائے گا، صوبائی اداروں پر اعتماد میں اضافہ کرے گا اور بلوچستان کو ترقی کی دوڑ میں آگے لے جانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان میر سرفراز بگٹی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔