کوئٹہ:

بلوچستان میں مون سون کے پہلے اسپیل میں ایک بچے و خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ ماہ مون سون میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق مون سون کے پہلے اسپیل میں ایک بچے اور 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بجق ہوئے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیوار گرنے اور سیلابی ریلے میں بہنے سے 3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ۔ علاوہ ازیں خضدار اور زیارت میں بارشوں سے 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا  جب کہ ژوب میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے سے ایک بچہ اور 3 خواتین جاں بحق ہوئیں ۔ اسی واقعے میں خاتون اور ایک شخص زخمی بھی ہوئے ۔

علاوہ ازیں زیارت میں خاتون ڈیم میں بہہ جانے سے جاں بحق ہوگئی جب کہ موسی خیل میں دیوار گرنے سے ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

بلوچستان میں موسم گرم اور مرطوب

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

ماہرین کے مطابق موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، قلات، مستونگ میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔

اسی طرح قلات 33، زیارت میں 29 اورژوب میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں درجہ حرارت 44، تربت میں 41، نوکنڈی میں 45 ، چمن میں 41 ، گوادر میں 34 اور جیوانی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خواتین سمیت

پڑھیں:

زیارت میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے دو وکلا سمیت تین زخمی

کوئٹہ:

زیارت میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے تین وکلا زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زیارت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع لیویز فورس کے مطابق فائرنگ سے فیصل قریشی ایڈووکیٹ، نثار احمد ایڈووکیٹ اور ان کے ساتھی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع لیویز فورس کے مطابق فائرنگ کی وجہ دو گروہوں کے درمیان اراضی پر تنازع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹوں سمیت 5 افراد شہید 
  • زیارت میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے دو وکلا سمیت تین زخمی
  • خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری
  • ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں فوجی خواتین کی شرکت پر بھارتی بھڑک اٹھے، پاکستانیوں نے میمز بنادیں
  • دیر، آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 9 جاں بحق
  • جشن یوم آزادی، ہوائی فائرنگ سے کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 114 افراد زخمی
  • آزادکشمیر، کاغان اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارش سے تباہی، خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق
  • بد قسمتی سے آج ایوانوں میں چند افراد کا راج ہے: خالد مقبول صدیقی
  • کراچی میں ہوائی فائرنگ، 4 افراد زخمی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان