صیہونی فوج کی غزہ پر سفاکانہ بربریت جاری، 95 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اسرائیلی فوج کیجانب سے یہ حملے غزہ میں جاری انسانی بحران کو مزید سنگین بنا رہے ہیں، جہاں لاکھوں افراد پہلے ہی بنیادی سہولیات سے محروم اور شدید خطرات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس میں مزید 95 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی افواج نے پیر کے روز کئی علاقوں پر شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 95 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہداء میں وہ افراد بھی شامل ہیں، جو امداد کے حصول کے لیے کھڑے تھے، جبکہ ایک ہجوم سے بھرے اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پیر کو ہونے والے حملوں میں صرف غزہ سٹی اور شمالی علاقوں میں 62 فلسطینی شہید ہوئے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی بحریہ نے غزہ سٹی کے ساحل پر واقع ایک کیفے کو بھی نشانہ بنایا۔ اس حملے میں 30 سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شہداء میں خواتین، بچے اور صحافی بھی شامل ہیں، جو اس کیفے میں جمع تھے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ حملے غزہ میں جاری انسانی بحران کو مزید سنگین بنا رہے ہیں، جہاں لاکھوں افراد پہلے ہی بنیادی سہولیات سے محروم اور شدید خطرات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی فوج نے غزہ پر بے رحمانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 56 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطینی شہید
پڑھیں:
کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔