2025-09-18@01:09:01 GMT
تلاش کی گنتی: 216
«خواتین سمیت»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات فروشی میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ ملزمان کی شناخت امجد، اسد، میر افغان، شاہ رخ، واسع اور محبوب کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان میں دو خواتین منشیات فروش لالی اور مہرالنساء بھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی ایس آئی یو عارف اسلم راؤ کے مطابق کارروائیاں ثمن آباد، شاہراہ نور جہاں اور سائٹ اے کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، جن کے دوران ملزمان کے قبضے سے 26 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار...
سعودی عرب کے شہر جازان میں ہونے والے ایک خوفناک حادثے نے شہریوں بالخصوص طلبا کو غم زدہ کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ایک مصروف شاہراہ پر پیش آیا جب 4 خواتین اساتذہ کو اسکول لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے اور اس میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ چاروں میتوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ سعودی وزارت تعلیم نے اس سانحہ کو اساتذہ برادری کے لیے ایک دل دہلا دینے والا نقصان قرار دیتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ خواتین...
15 ستمبر کو دنیا بھر جمہوریت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس اہم دن کے موقع پر ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ’’جمہوری استحکام میں خواتین کا کردار‘‘ کے موضوع پر خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، اکیڈیمیا اور سول سوسائٹی کی نمائندہ خواتین کو مدعو کیا گیا۔ ان سے ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ عظمیٰ بخاری (صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب) جمہوریت محض ایک لفظ نہیں، یہ بہت وسیع عمل ہے جس کے مختلف درجے اورحلقے ہیں۔ سب سے پہلے دیکھنا یہ ہے کہ کیا گھر میں جمہوریت ہے؟ اسی طرح کام کی جگہ، پھر معاشرہ اور پھر ایوان ہے لہٰذا جمہوریت کے تمام درجات اور حلقوں میں جمہوری رویوں کا ہونا اور ان...
ہری پور: ٹریلر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ،حادثے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پیٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچی۔لاشوں کو تحصیل ہیڈکواٹرز اسپتال حویلیاں منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹریلر ڈرائیور نے انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے کار کو پیچھے سے ہٹ کیا جسکے نتیجے میں کار آگے ایک ٹریلر میں جالگی۔کار میں سوار افراد ایک ہی خاندان کے تھے جن کا تعلق گلگت سے...
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 69 فلسطینی شہید ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کے بےگھر فلسطینیوں کے اسکولوں، اسپتالوں، کیمپوں، خیموں اور خوراک تقسیم کرنے والے مرکز پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت کم از کم 69 فلسطینی شہید اور 422 زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ میں خوراک کی تلاش میں نکلنے والے نہتے شہریوں پر حملے جاری ہیں، اسرائیلی بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں خوراک کے حصول کے لیے باہر نکلنے والے مزید 6 فلسطینی شہید اور 190 زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران...
خانپور کے قریب موٹروے ایم5 پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں دو بچوں، خواتین اور مردوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ظاہر پیر کے مقام پر ایک کار اور ٹریلر کے درمیان زور دار تصادم ہوا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پرڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق رحیم یار خان سے بتایا جا رہا ہے، جو ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ Post Views: 5
پاکستان میں تقریباً 56 لاکھ گھرانے کسی نہ کسی معاشی سرگرمی میں شریک ہیں اور ان میں سے نصف سے زیادہ خاندانوں کی آمدن کا ذریعہ مویشی پالنا ہے لیکن دلچسپ پہلو یہ ہے کہ دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں خواتین سلائی، کڑھائی، گھریلو اشیا کی تیاری اور بیوٹی پارلرز جیسے چھوٹے کاروبار کے ذریعے بھی روزگار حاصل کر رہی ہیں اگرچہ ان کا حصہ اعداد و شمار میں بہت کم دکھائی دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال، ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ خواتین معاشی بحران کا شکار ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک معاشی مردم شماری کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ تقریباً 4 فیصد گھرانے سلائی اور 1.4 فیصد کڑھائی...
کراچی: شہر قائد میں گلشن معمار افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقہ سپرہائی وے افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان ایدھی کے مطابق زخمیوں کی شناخت 20 سالہ امیرین ، 40 سالہ رانی ، 43 سالہ صنم ، 35 سالہ مریم اور 16 سالہ سلمان کے ناموں سے کی گئی۔ علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
پشاور کے علاقے گھڑی قمردین میں خواتین کے تنازع پردوبھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے گھڑی قمر دین میں خاتون روٹ کر میکے آئے ہوئی تھی جس پر بہنوئی نے سسرال پر فائرنگ کی اور دو سالوں سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کیے۔ پولیس کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ جاوید آباد گھڑی قمردین کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں مستورات تنازعہ...
بھارتی ریاست بہار کے ضلع چمپارن میں پولیس نے ایک ایسے گینگ کو گرفتار کرلیا جو جھوٹی شادیوں کے ذریعے لوگوں کو لوٹتا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گینگ غریب اور سادہ لوح افراد کو شادی کا جھانسہ دیتا تھا۔ پہلے سے شادی شدہ خواتین دلہن بن کر سونا، نقدی اور قیمتی سامان ہتھیاتیں اور پھر فرار ہوجاتیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر مینا ٹنڈ کے علاقے میں چھاپہ مار کر مبینہ ماسٹر مائنڈ علی احمد سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران پولیس نے ملزمان سے ایک گاڑی، 2 موٹرسائیکلیں اور 9 موبائل فونز بھی برآمد کرلیے۔ ذرائع کے مطابق یہ گینگ طویل عرصے...
راجستھان: بھارتی ریاست راجستھان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک فیملی گوگل میپ کے دکھائے گئے راستے پر چلتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیملی مذہبی سفر سے واپس آ رہی تھی اور وین کا ڈرائیور گوگل میپ کی ہدایات پر عمل کر رہا تھا۔ دورانِ سفر ایپ نے انہیں سومی اپریڈا پل کی طرف موڑ دیا جو کئی مہینوں سے بند تھا۔ پولیس کے مطابق وین پل پر پھنس گئی اور تیز بہاؤ کے باعث دریا میں بہہ گئی۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ وین میں سوار دیگر 5 افراد کو مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے...
کراچی: روشنیوں کا شہر ایک بار پھر اندھی گولیوں کی زد میں آ گیا، نارتھ ناظم آباد، سرجانی اور پرانی سبزی منڈی کے علاقوں میں مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ نارتھ ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شہری زخمی ہو گیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سرجانی ٹاؤن سیکٹر ای 36 میں اندھی گولی کا نشانہ بننے والی خاتون کی شناخت شائستہ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پرانی سبزی منڈی میں بھی نامعلوم سمت سے آنے والی...
مظفرآباد/ گلگت: آزادکشمیر، وادی کاغان اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارش نے تباہی پھیلا دی جہاں خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرآباد کے نواحی علاقے میں کلاؤڈ برسٹ سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ وادی نیلم کے علاقے رتی گلی نالہ میں پھنسے 50 سیاحوں کو ریسکیو کر لیاگیا لیکن 500 سیاح بیس کیمپ میں محصور ہیں اور ان علاقوں میں متعدد پل بہہ گئے ہیں سڑکیں بند ہیں۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے علاقہ خلتی میں سیلاب میں 5 افراد بہہ گئے، خاتون اور بچی کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ بہہ جانے والے تین افراد کی تلاش جاری ہے۔ آزادکشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے...

2024 میں 80 لاکھ خواتین نے پہلی بار موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا،ڈیجی سکلز 3.0 کے تحت تین سال میں 33 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کو تربیت دیں گے،وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں 80 لاکھ خواتین نے پہلی بار موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا،ڈیجی سکلز 3.0‘‘ کے تحت وزارت آئندہ تین سال میں 33 لاکھ سے زائد آئی ٹی پروفیشنلز کو تربیت دے گی۔جمعرات کو وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور اس کے ذیلی ادارے قوم کے ساتھ مل کر یومِ آزادی بھرپور طریقے سے مناتے ہیں۔ یہ خصوصی تقریب حکومت، صنعت، سٹارٹ اپس اور اکیڈمیا کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتی...
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز، سرکاری دفاتر اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 8 ایف سی اہلکار اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں لنک بادینی روڈ پر پولیس گاڑی کے گزرنے کے بعد دھماکا ہوا، جس سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 روز میں 47 دہشتگرد ہلاک لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم افراد کی جانب سے 2 راکٹ فائر کیے گئے جو ایف سی کیمپ کے قریب گر کر...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے قتل ہونے والے خواجہ شمس اسلام ایڈووکیٹ کے کیس میں پولیس نے خواتین سمیت 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔زیرحراست افراد میں مرکزی ملزم کے قریبی رشتے دار اور خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم عمران آفریدی کے قریبی ساتھی کو کے پی کے سےحراست میں لیا گیا ہے۔ سہولت کار ملزم حسن، عمران آفریدی کو اپنی کار میں کے پی کے لےکر فرار ہوا، پولیس نے حسن کی کار بھی برآمد کرلی ہے، واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ سینئر وکیل کا قتل، فائرنگ کرنے والے ملزم کی نشاندہی ہوگئیحراست میں لیے جانے والے دونوں افراد سے ملزم کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے، واقعہ میں...
ویب ڈیسک : بینظیر ہنرمند پروگرام کی جانب سے خواتین کو بہترین موقع فراہم کیا گیا ہے کہ وہ مختلف ہنر کی مفت تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل کر کے با عزت روزگار حاصل کریں۔ بینظیر ہنرمند پروگرام میں خواتین کو مختلف ہنر کی مفت تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی جس کا دورانیہ تین سے 6 ماہ ہوگا۔ دورانِ تربیت ماہانہ وظیفہ، گریجویشن بونس، ٹریننگ کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ اور متعلقہ شعبے میں روزگار کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس پروگرام کے تحت صنعتی ضروریات اور عالمی معیار کے عین مطابق شعبہ جات جیسا کہ ہوٹل منیجمنٹ، آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل اسکلز، ہیلتھ کنسٹرکشن، بیوٹی سروسز، فیشن اینڈ ٹیکسٹائل جیسے شعبوں...
اگر آپ کوئی ہنر سیکھ کر خود مختار بننا چاہتی ہیں تو یہ وقت ہے قدم بڑھانے کا! بینظیر ہنرمند پروگرام خواتین کے لیے ایک شاندار موقع لے کر آیا ہے، جہاں آپ مختلف شعبوں میں بالکل مفت تربیت حاصل کر سکتی ہیں — وہ بھی ماہانہ وظیفے، سرٹیفکیٹ اور ملازمت کے مواقع کے ساتھ! ✨ تربیت میں کیا شامل ہے؟ جدید اور مارکیٹ کے مطابق ہنر کی تربیت (دورانیہ: 3 سے 6 ماہ) ماہانہ وظیفہ گریجویشن بونس تربیت مکمل کرنے پر سرکاری سرٹیفکیٹ متعلقہ شعبے میں روزگار کے مواقع تربیت کن شعبوں میں دی جائے گی؟ پروگرام میں شامل ہنر عالمی اور مقامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ترتیب دیے گئے ہیں، جیسے ہوٹل مینجمنٹ آئی ٹی اور...
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار کر کے 64 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 44 کلو منشیات ضبط کر لی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے پیٹ سے 479 گرام وزنی آئس بھرے کیپسولز برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 16.8 کلو چرس پکڑ کر ملزم کو زیر حراست لیا گیا۔اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب بس میں سوار دو خواتین سمیت 3 ملزمان سے 12 کلو...
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ زخمی بچوں کو فوری طبی امداد کے لیے بی ایم سی (باچا خان میڈیکل کمپلیکس) منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقہ موضع کھنڈہ میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول کے پلے گراؤنڈ میں فٹ بال میچ کے دوران مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک نوجوان اور ایک راہگیر تماش بین بچہ جاں بحق جبکہ فائرنگ سے 3 کم عمر بچے زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق خواتین کے تنازع کے بعد دو فریقین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد ایک فریق نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں حسن علی 25 سال جبکہ شربت فروش امجد کا 9 سالہ بیٹا محمد ہاشم...
ویب ڈیسک: ڈیجیٹل ڈیوائسز تک ہر شہری کی رسائی آسان بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے آسان اقساط میں اسمارٹ فونز کی فراہمی کے لیے ایک نئی پالیسی تیار کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی علم تک رسائی کو عام کر سکتی ہے اور ہماری نوجوان نسل بشمول خواتین طلبہ کو سائنس اور ٹیکنالوجی میں نئے کیریئر کے مواقع تلاش کرنے کے قابل بنا سکتی ہے ۔ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (ایس ٹی ای ایم) کا آغاز حکومت کے وسیع ویژن کے مطابق ہے۔ آسان اقساط میں اسمارٹ فونز کی فراہمی کے لیے ایک نئی پالیسی تیار کی جا رہی ہے تاکہ ڈیجیٹل ڈیوائسز ہر فرد کی پہنچ میں ہوں۔ ٹی...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے اس سرکلر کو غیرآئینی قرار دیا ہے جس کے تحت پنشنر والد کی وفات کے بعد طلاق یافتہ بیٹی کے پنشن کے حق کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں سندھ حکومت کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ یہ سرکلر اپنے آغاز سے ہی غیر آئینی اور کسی قانونی اثر کے بغیر ہے اور اسے پنشنر کی وفات کے وقت زندہ رہنے والی بیٹی کے پنشن کے حق کو ختم کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے قرار دیا کہ پاکستان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) * غزہ پٹی میں نئے اسرائیلی حملے، خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 30 ہلاکتیں غزہ پٹی میں نئے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 30 ہلاکتیں غزہ پٹی کے شہری دفاع کے ادارے کے مطابق انتیس جولائی منگل کے روز نئے اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید کم از کم 30 فلسطینی ہلاک ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ گزشتہ رات اور آج منگل کی صبح نصیرات کے پناہ گزین کیمپ میں ہونے والے ان حملوں میں شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔ شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ حملے ’’شہریوں کے متعدد گھروں‘‘ پر کیے گئے، جن کے...
ملک میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 9 مختلف مقامات سے 3 خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان تمام کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 245.56 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 2 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ مانسہرہ میں قراقرم ہائی وے روڈ پر ایک کالج کے قریب کارروائی کے دوران ایک شخص کے قبضے سے 700 گرام چرس برآمد کی گئی جب...
کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے 3 مختلف واقعات میں دو خواتین زخمی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد 10 نمبر شریف آباد تھانے کی حدود بس اسٹینڈ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 22 سالہ ثناء زوجہ سفیان کے نام سے ہوئی ہے۔ خاتون کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان خاتون سے نقدی چھین کر فرار ہوئے ہیں ۔ دوسری جانب نیو کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ میں گھر کے اندر موجود خاتون کو نامعلوم سمت سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں مختلف حادثات اورواقعات میں 5 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود قصبہ MPR کالونی جمشید پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ خاتون سونیا زوجہ رحمت اللہ جاں بحق ہو گئیں۔نیو کراچی بلال کالونی سیکٹر 11-K میں غوثِ اعظم بیکری کے قریب موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث 39 سالہ ثاقب ولد آفتاب علی جاں بحق ہو گیا۔ سعدی ٹاؤن مدینہ کالونی کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا 40 سالہ شخص دورانِ علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔اورنگی ٹاؤن 10 نمبر پھول والی گلی میں ایک گھر سے 35 سالہ ساجد ولد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جولائی 2025ء) حماس کے طبی ذرائع نے جمعے کی رات دیر گئے سے شروع ہونے والے فضائی حملوں میں مرکزی غزہ کے علاقے دیر البلح میں 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کے الاقصیٰ شہداء ہسپتال کی طرف سے بتایا گیا کہ ایک اور حملے میں ایک فیول اسٹیشن کے قریب چار افراد مارے گئے جبکہ جنوبی غزہ میں واقع خان یونس میں 15 فلسطینی ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں انہوں نے غزہ پٹی میں تقریباً 250 اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں عسکریت پسند،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے قرآن انسٹیٹیوٹ کی پرنسپل اور ذمے داران سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ادارے کے قیام کا مقصد عام خواتین کو قرآن سے جوڑنا ہے۔قرآن کی دعوت میںموجودہ دور کے مسائل اور پریشانیوں کا حل ہے۔انسٹیٹیوٹ کو معاشرے میں متعارف کرانا اور بہترین ماحول میں قرآن کے ذریعے تربیت کرنا ہمارا مشن ہے۔انھوں نے کہا کہ ماہر اساتذہ و تربیت یافتہ افراد کی زیر نگرانی قرآن انسٹیٹیوٹ معاشرے کے لیے صالح افراد کی تیاری میں مدد دیتا ہے۔یہ ایسا علمی ادارہ ہے جہاں دینی تعلیم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی بھی تربیت دی جاتی ہے۔گرمیوں کی چھٹیوں کے خصوصی کورسز اور سمر کیمپ بھی تمام کیمپسز میں جاری...
ویب ڈیسک:ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک اور کار کی ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ چشمہ روڈ کڑی خیسور کے قریب پیش آیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کار میں سوار ہوکر اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے۔ جاں بحق افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 58ویں برسی کے موقع پر ان کی بے مثال خدمات اور جدوجہد کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح تحریکِ آزادی کی وہ عظیم رہنما تھیں جنہوں نے ہر محاذ پر قائداعظم محمد علی جناح کا بھرپور ساتھ دیا۔
کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے فیصل آباد میں چھاپہ مار کر پونزی اسکیم اور سرمایہ کاری کے فراڈ میں ملوث بڑا کال سینٹر پکڑ لیا۔ کارروائی کے دوران 149 ملکی اور غیر ملکی شہری وہاں کام کرتے ہوئے پائے گئے جنہیں موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔یہ اب تک پاکستان میں آن لائن فراڈ کرنیوالے ملزمان کی بیک وقت پکڑی گئی سب سے بڑی تعداد ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے ایک حساس ادارے کے ہمراہ سانگلہ ہل شاہکوٹ روڈ فیصل آباد میں ایک کال سینٹر پر چھاپہ مارا۔ یہ کال سینٹر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو )کے سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ملک تحسین...
بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں، طوفانی ہواؤں اور آسمانی بجلی کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ پی ڈی ایم اے (صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ضلع واشک میں سیلابی ریلوں کے باعث 5 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے، جبکہ دیگر علاقوں میں جزوی نقصان ہوا۔ مجموعی طور پر 22 مکانات کو بارشوں اور سیلابی پانی سے نقصان پہنچا ہے۔ فلیش فلڈنگ کے باعث زرعی زمینوں کو بھی شدید نقصان ہوا ہے، خاص طور پر واشک اور سوراب جیسے علاقوں میں۔ لورالائی اور سوراب میں طوفانی...
راجن پور(نیوز ڈیسک)راجن پور میں 9 محرم الحرام کے حوالے سے لگائی جانے والی سبیل سے مبینہ طور پر دودھ پینے سے بچوں اور خواتین سمیت 45 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ نیوز ڈیسک کے مطابق متاثرہ افراد کو ڈسٹرک ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مقامی ڈاکٹرز نے بتایا کہ دودھ میں بظاہر زہریلی مواد کی کوئی علامت نہیں ملی، تاہم لیبارٹری سے تحقیق کے بعد اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔ ڈاکٹرز کے مطابق دودھ پینے سے ہسپتال پہچنے والے تمام افراد کو قے اور پیٹ میں تکلیف کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں شہدائے کربلا کی یاد میں 9 محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، شہر شہر ماتمی جلوسوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوٹ ادو: لنگر سرائے کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق، 18 زخمیکوٹ ادو کے علاقے لنگر سرائے کے قریب المناک ٹریفک حادثے نے کئی گھرانوں کو غمزدہ کر دیا، جہاں ایک تیز رفتار مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان ہونے والی ہولناک ٹکر کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق علی پور سے لاہور جانے والی مسافر بس لنگر سرائے کے قریب ٹریلر سے جا ٹکرائی، تصادم اتنا شدید تھا کہ بس کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا۔ حادثے میں بس کا ڈرائیور، دو کمسن بچے اور دو خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئے...
نیلم(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04جولائی 2025)وادی نیلم میں گاڑی دریامیں جا گری،حادثے میں خواتین سمیت6افراد جاں بحق ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس کی بھاری کی نفری موقع پر پہنچ گئی،گاڑی میں سوار خاندان کا تعلق مظفرآباد سے تھا۔ بتایا گیا ہے کہ وادی نیلم میں کریم آباد کے مقام پرگاڑی کو موڑ کاٹتے ہوئے حادثہ پیش آیاجس کے نتیجے میں 5خواتین سمیت6جاں بحق ہوگئے۔ڈی ڈی ایم اے نیلم کے مطابق دریائے نیلم میں چلہانہ کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوئے تمام چھ افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ڈی ڈی ایم اے نیلم کا کہنا ہے حادثے میں ایک بچہ لاپتہ ہے جس کی تلاش کیلئے پولیس اور...
کراچی کے علاقے بلدیہ میں واقع رئیس گوٹھ کے قریب واقع گھرمیں گیس لیکیج دھماکا ہوا ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے دھماکے میں زخمی ہونے والے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں 2 خواتین، ایک مرد اور 4بچے شامل ہیں، پولیس کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ Post Views: 2
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈسکہ(جسارت نیوز)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق کی جانب سے جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ کی خواتین کے وفد نے سوات میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کی رہائش گاہ پر سوگواران سے ملاقات کی اور شہادت پر تعزیت اور شہدا کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔اس موقع پر اہل محلہ کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے وفد نے ورثا کو سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا اور سوگواران کے ساتھ گہری ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی بھرپور قانونی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کی حدود رینج روڈ پر گیس لیکج سے سلنڈر دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی چینل کے مطابق راولپنڈی میں گیس لیکیج کے بعد سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 بچوں، 2 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو ورکرز متاثرہ شہریوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سلنڈر پھٹنے کا واقعہ تھانہ نصیر آباد کی حدود رینج روڈ پر پیش آیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمی ہونے والوں میں 4 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ واضح رہے کہ غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز...
کوئٹہ: بلوچستان میں مون سون کے پہلے اسپیل میں ایک بچے و خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ ماہ مون سون میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق مون سون کے پہلے اسپیل میں ایک بچے اور 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بجق ہوئے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیوار گرنے اور سیلابی ریلے میں بہنے سے 3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ۔ علاوہ ازیں خضدار اور زیارت میں بارشوں سے 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ ژوب میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے سے ایک بچہ اور 3 خواتین جاں بحق ہوئیں...
سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس نے 2 کروڑ روپے کی بڑی چوری کا معمہ چند گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے رہائشی ایک شہری نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ گھر سے باہر گیا تھا، اور واپسی پر دیکھا کہ گھر سے لاکھوں روپے نقدی، غیر ملکی کرنسی اور 31 تولے سونا چوری ہو چکا ہے۔ واقعے کے بعد اسمارٹ سیف سٹی سیالکوٹ کے ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے فوری طور پر سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی۔ کیمروں کی ریکارڈنگ میں ایک خاتون کو چوری کے بعد رکشے میں سوار ہوکر فرار ہوتے...
ویب ڈیسک: وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کی مون سون الرٹ فیکٹ شیٹ جاری، فیکٹ شیٹ میں مون سون بارشوں کی صورتحال، پنجاب کے دریاؤں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح بارے اعداد و شمار شامل کئے گئے، فیکٹ شیٹ میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات بارے اعدادوشمار شامل ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مری، لاہور، شیخوپورہ، اٹک، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ ،حافظ آباد، چکوال اور ڈیرہ غازی خان میں بارش ریکارڈ کی گئی۔رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 18 شہری جاں بحق ہوئے 27 گھر متاثر اور 57 شہری زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 11...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے ہمارے عالمی عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ ہر سال 30 جون کو منایا جانے والا یہ دن پارلیمانوں کے اس اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے جو وہ جامع طرز حکمرانی، خواتین اور نوجوانوں کی بامعنی نمائندگی اور قانون سازی میں تکنیکی جدت کے فروغ کے لیے ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے، جو اپنے قانون سازی کے اختیارات اور متحرک قائمہ کمیٹیوں کے ذریعے احتساب، شفافیت اور ایگزیکٹو کی نگرانی کو یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان...
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک 45 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پنجاب میں 13، خیبرپختونخوا میں 21 سندھ میں 7 اور بلوچستان میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 23 بچے، 10 خواتین اور 12 مرد شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک 45 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پنجاب میں 13، خیبرپختونخوا میں 21 سندھ میں 7 اور بلوچستان میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 23 بچے، 10 خواتین اور 12 مرد شامل ہیں۔ اسی طرح بارشوں سے اب تک 68 افراد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ : ژوب میں پکنک منانےآنے والی فیملی کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، بچیوں سمیت چار خواتین سیلابی ریلے کی نذر ہوکر جاں بحق ہو گئیں۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق ژوب میں پکنک منانے آئی ہوئی فیملی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب ان کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئی۔حادثے میںبچیوں سمیت 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق خواتین میں تین سگی بہنیں شامل ہیں جن کی عمریں پانچ، اٹھارہ، بتیس اور پینتس سال بتائی گئی ہیں۔ متاثرہ خاندان کا تعلق ملتان سے ہے جو پکنک منانے کی غرض سے کوئٹہ کے راستے ژوب پہنچا تھا۔حادثے میں زخمی...
—علامتی تصویر کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں شہری سے 13 کروڑ روپے سے زائد کی واردات کی گئی۔پولیس کے مطابق شہری نے بتایا ہے کہ ملزمان ایف آئی اے کے افسر اور اہلکار بن کر آئے، واردات کا مقدمہ شو روم مالک کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ مدعیٔ مقدمہ کے مطابق رات ساڑھے 3 بجے گھر کے سامنے گاڑی پارک کر رہا تھا کہ 2 مرد اور 3 برقعہ پوش خواتین سیاہ رنگ کی گاڑی میں آئے، دونوں ملزمان نے پستول نکالے اور گھر میں چلنے کو کہا۔مدعی نے بتایا کہ گھر والوں نے جیسے ہی دروازہ کھولا تمام افراد اندر داخل ہو گئے، ملزمان نے الماری سے نقدی 13 کروڑ روپے...
ویب ڈیسک: لاہور میں پولیس نے شاپنگ کے دوران وارداتیں کرنے والی دو خواتین کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق دونوں خواتین شاپنگ کے بہانے مختلف مارکیٹوں، بازاروں اور دکانوں میں جاتی تھیں، ایک ملزمہ شاپنگ کے لیے آئی خواتین کو باتوں میں لگاتی جبکہ دوسری موبائل، نقدی اور پرس وغیرہ چوری کر لیتی تھی۔ ایس پی اخلاق اللّٰہ تارڑ کے مطابق ملزمان واردات کے لیے گاڑی استعمال کرتے تھے جسے ان کا ساتھی چلاتا تھا۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر ملزمان سے چوری شدہ 40 موبائل فون، خواتین کے متعدد پرس اور پستول برآمد کرلی ہے۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک پولیس کے مطابق...
---فائل فوٹو لاہور میں پولیس نے شاپنگ کے دوران وارداتیں کرنے والی دو خواتین کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ایس پی اخلاق اللّٰہ تارڑ کے مطابق دونوں خواتین شاپنگ کے بہانے مختلف مارکیٹوں، بازاروں اور دکانوں میں جاتی تھیں، ایک ملزمہ شاپنگ کے لیے آئی خواتین کو باتوں میں لگاتی جبکہ دوسری موبائل، نقدی اور پرس وغیرہ چوری کر لیتی تھی۔ ایس پی اخلاق اللّٰہ تارڑ کے مطابق ملزمان واردات کے لیے گاڑی استعمال کرتے تھے جسے ان کا ساتھی چلاتا تھا۔پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر ملزمان سے چوری شدہ 40 موبائل فون، خواتین کے متعدد پرس اور پستول برآمد کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ندیم، سلمیٰ بی بی اور عیشاء رانی شامل ہیں۔
سوات(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025)دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ کر دو سیاح جاں بحق جبکہ سیلابی ریلا خواتین و بچوں سمیت15افراد کو بہا لے گیا،ڈوبنے والے 2بچوں کی لاشیں تلاش کرلی گئیں، دیگر افرادکی تلاش کیلئے فضا گٹ، بائی پاس، مانیار اور خوازہ خیلہ کے مقام پر سرچ آپریشن جاری،ریسکیو حکام کے مطابق، ڈوبنے والے دونوں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں تاہم خراب موسم اور دریا کی تیز روانی کے باعث باقی سیاحوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری ہے۔ ریسکیوکاکہناہے کہ دریا میں ڈوبنے والے 2 بچوں کی لاشیں مل گئیں جبکہ سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے تیرہ افراد پھنس گئے۔میئر مینگورہ...
ویب ڈیسک : پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وائلڈ لائف رینجر فورس کی بھرتی مکمل کر لی گئی، پہلی بار خواتین کو فیلڈ وائلڈ لائف رینجرز کی حیثیت سے تعینات کیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ امیدواروں کی تربیت وائلڈ لائف ریسرچ سینٹر فیصل آباد اور پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہاؤالدین سے کروائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 54 ہزار درخواست گزاروں میں سے 552 منتخب کیے گئے جس میں 23 فیصد خواتین بھی شامل ہیں۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی، نیب کی استدعا منظور انہوں نے بتایا کہ نئی قانون سازی کے تحت رینجرز کو ایف آئی آر، گرفتاری، تفتیش...
---فائل فوٹو صوبۂ سندھ کے شہر مٹیاری سے 15 سالہ لڑکی کو 2 خواتین سمیت 5 افراد نے اسلحے کے زور پر گھر سے اغوا کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق مٹیاری کے علاقے ہالہ میں واقع طالب المولا کالونی سے پندرہ سالہ لڑکی کو اغوا کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغویہ لڑکی کے اہلخانہ کے مطابق کار میں سوار 2 خواتین سمیت 5 مسلح ملزمان گھر پہ آئے، ملزمان نے تمام اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور بیٹی کو اغوا کر کے لے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کی مدد سے تلاش شروع کر دی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(نمائندہ جسارت)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی وادی کالام کے سیاحتی مقام شاہی باغ میں کشتی الٹنے سے 2 خواتین سمیت 5جاں بحق ہوگئے جبکہ بچے سمیت 3 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ریورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ مردان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد شاہی باغ میں کشتی رانی کررہے تھے کہ انجن بند ہونے سے کشتی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔پولیس کے مطابق کشتی میں سوار 7 افراد میں سے 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں جبکہ1 بچہ اور2 دیگر افراد لاپتا ہیں۔ مقامی افراد نے 1 بچے اور کشتی کے ملاح کو زندہ نکال لیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق دریا کے تیز بہاؤ اور پہاڑی علاقے...
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق جعفری، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی اور علامہ علی سجاد عابدی سمیت دیگر علمائے کرام نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ دراصل پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے، ایران نے جس حکمت و بہادری سے دشمن کو جواب دیا وہ قابلِ ستائش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور ایران کے دفاعی جوابی حملوں کی حمایت میں عاشقانِ شہداء اسلام کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر خواتین کے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرے میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، سماجی کارکنان، طلبہ، خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے...
لاہور: لاہور میں خواتین اور بچوں سے موبائل فون چھیننے والے گروہ سمیت 4 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق شادباغ ٹیم نے واردات کی اطلاع ملنے پر گول باغ کے قریب دونوں ملزمان عمررضا اور عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے پندرہ منٹ قبل شادباغ مین روڈ پر واردات کی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شادباغ کے حوالے کر دیا گیا۔ دوسری جانب اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان عبد الستار اور علی اسرار کو گن پوائنٹ پر...
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد بھی زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقے گنبٹ غنڈہ چیچنہ میں جنازے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد بھی زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 جون 2025ء) 2023 میں زچہ بچہ کی اموات اور مردہ پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد 45 لاکھ تھی جن میں سے 37 لاکھ اموات قابل انسداد اسباب سے ہوئیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ اگر دنیا بھر میں ہر جگہ تربیت یافتہ دائیوں کی خدمات میسر ہوں تو ہر سال بہت سی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔دائیاں دنیا بھر میں خواتین کو طبی نگہداشت فراہم کرنے کے لیے مسلسل تندہی سے کام کرتی ہیں جس میں انہیں جنسی و تولیدی صحت، دوران حمل نگہداشت اور زچگی و بعد از زچگی مدد کی فراہمی شامل ہے۔ ان کی موجودگی دیہی علاقوں یا مسلح تنازعات سے متاثرہ جگہوں...
—فائل فوٹو کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ میں جنازے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی پر پیش آیا ہے اور ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔
ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مخالفین نے جنازے کو گھر لے جاتے ہوئے فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، جب متاثرہ خاندان میت لے کر جا رہا تھا تو راستے میں مخالفین نے اچانک فائرنگ کر دی۔ شادباغ: تندور پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( پ ر)جے آئی یوتھ حلقہ خواتین ڈسٹرکٹ نارتھ کی جانب سے 6روزہ پروگرام “لیڈرشپ ٹریننگ کانفرنس” کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔نگراں جے آئی یوتھ عمّارا صدیقی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کے ذریعے جمود کو توڑ کر انہیں خود شناسی کی راہ پر گامزن کرنا اوران میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے انہیں معاشرے کا مفید اور فعال فرد بنانا ہے ،موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ اب نوجوان آگے بڑھ کر صلاحیت کے مطابق خود کو منوائیں ،نسلوں کی تربیت قرآن کے کے اصولوں پر کرکے صالح معاشرہ تشکیل دیں ۔پروگرام میں نوجوانوں کی قیادت تیار کرنے کے لیے شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مختلف سیشنز...
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملوں میں تہران کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 5 شہری جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔ ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں کا نشانہ عام شہری علاقوں کو بنایا گیا، جہاں خواتین اور بچوں کی لاشیں دیکھی گئی ہیں۔ تباہ شدہ رہائشی عمارتوں کی تصاویر سرکاری ٹی وی اور عینی شاہدین کی رپورٹوں میں بھی نشر کی گئی ہیں۔ پریس ٹی وی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری ویڈیوز میں نطنز (اصفہان) میں اسرائیلی میزائل حملے کے مناظر اور دھماکوں کے بعد اٹھتے ہوئے دھوئیں کے بادل نمایاں طور پر دکھائے گئے ہیں۔ ...
کراچی میں کورنگی کے علاقے بلال چورنگی کے قریب فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا، زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا کہ لڑکا لڑکی سے ملنے آیا تھا، اس دوران لڑکی کے گھر والے پہنچ گئے، لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کو باندھ کر اس کے گھر والوں کو بلایا۔طارق نواز نے مزید کہا کہ لڑکے کے ساتھیوں نے آکر فائرنگ کی جس سے 4افراد زخمی ہوئے، ملزمان فرار ہوگئے ہیں، جن کی گرفتاری کےلیے کارروائی کی جارہی ہے۔
— فائل فوٹو شکر گڑھ کے ایک گھر میں گیس سلینڈر دھماکے سے 2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق حادثہ شکر گڑھ کے علاقے اقبال پورہ میں پیش آیا، جہاں گھر میں گیس کھلی رہنے کے باعث گیس بھر جانے سے ماچس جلانے پر دھماکہ ہوا۔ بٹگرام: گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد زخمیبٹگرام میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ اہلخانہ کے مطابق دھماکے کے باعث گھر کی دیوار ٹوٹ گئی جبکہ گھر میں موجود سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ریسکیو حکام نے آگ پر قابو پالیا اور زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
---فائل فوٹو خیبر پختون خوا کے ضلع اورکزئی کے علاقے سرہ میلہ کے مقام پر منی وین کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک بچی اور 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔پولیس کے مطابق حادثے میں 2 خواتین اور 2 بچے زخمی ہوئے ہیں جنہیں کوہاٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار افراد کوہاٹ سے پکنک منانے لوئر اورکزئی جا رہے تھے۔
ٹرمپ نے نیتن یاہو کے خلاف فیصلہ دینے والی 4 خواتین ججز پر پابندیاں عائد کر دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(شاہ خالد)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے والی عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی 4 خواتین ججوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ججز پر پابندیاں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنےکا ردعمل ہے، جن ججز پر پابندیاں لگائی گئیں ان میں دو ججز، بیٹی ہوہلر جن کا تعلق سلووینیا اور دوسری رینی الاپینی جن کا تعلق بینن سے ہے۔ یہ ججز اُن عدالتی کارروائیوں کا حصہ تھیں جن کے نتیجے میں اسرائیلی وزیرِ اعظم...
کراچی میں کبوتروں سے پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ، خواتین زیادہ متاثر کراچی میں کبوتروں سے پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ، خواتین زیادہ متاثر پنجاب حکومت نے شادی شدہ خواتین اساتذہ کا بڑا مسئلہ حل کردیا پنجاب حکومت نے شادی شدہ خواتین اساتذہ کا بڑا مسئلہ حل کردیا بھارتی فوج کی شہری آبادی گولہ باری، 2 خواتین سمیت 6 افراد شہید، 29 زخمی بھارتی فوج کی شہری آبادی گولہ باری، 2 خواتین سمیت 6 افراد شہید، 29 زخمی پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یوم تشکر جوش و خروش سے منایا پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یوم تشکر جوش و خروش سے منایا لاہور میں جرائم کی رپورٹنگ میں بہادری کی...
حکومت گلگت بلتستان کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر اسکردو نے خواتین کی فنی تربیت کے لیے ایک اہم اور دور رس نتائج کے حامل منصوبے کا آغاز کیا ہے، اس منصوبے کے تحت بلتستان کی خواتین کو روایتی ہنر، جیسے سلائی اور کڑھائی، کے ساتھ ساتھ پہلی مرتبہ الیکٹریشن کے شعبے میں بھی باقاعدہ تربیت فراہم کی جا رہی ہے، یہ پروگرام علاقے کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے، مزید تفصیل جانتے ہیں ذاکر بلتستانی کی اس رپورٹ میں۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
— فائل فوٹو سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل کی منظوری خواتین و بچوں کے حقوق کے تحفظ کی جیت ہے۔شیری رحمٰن نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کرنے پر صدر آصف زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کم عمری کی شادیوں کے خلاف اہم قانون سازی کا سنگ میل طے پا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے دباؤ کے باوجود اس بل پر دستخط کر دیے، اس بل پر دستخط پاکستان میں اصلاحات کے نئے دور کی علامت ہے۔ صدرِ مملکت نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کردیےقانون کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں...
کراچی: سپر ہائی وے دمبا گوٹھ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں کنٹینر لدے ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق، جبکہ دو بچوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جائے حادثہ پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، جب کہ امدادی کارکنوں نے لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی موٹرسائیکل پر ایک ہی خاندان کے 5 افراد سوار تھے، جن میں میاں، بیوی، سالی اور دو کم سن بچے شامل تھے۔ مزید پڑھیں: کراچی ٹریفک حادثے میں باپ شیرخوار بیٹے سمیت جاں بحق اہلیہ شدید زخمی جاں بحق خواتین کی شناخت 35 سالہ رحمت بی بی اور 30 سالہ تبسم...
29 مئی 2009 کو کشمیری خواتین آسیہ اور نیلوفر کی عصمت دری اور قتل سفاک بھارتی اہلکاروں کے ہاتھوں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:یوم تکبیر: مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز آویزاں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر بھی چسپاں آسیہ و نیلوفر کی قربانی کشمیری جدوجہد آزادی کی علامت بن چکی ہے۔ بھارتی فوج کی کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی ایک سنگین جنگی جرم ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق: کشمیری خواتین کے خلاف جنسی تشدد بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حصہ ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق 1989 سے اب تک 11,266 کشمیری خواتین بھارتی فورسز کے ہاتھوں جنسی تشدد کا شکار ہو چکی ہیں۔ شوپیاں کے مظلوم خاندان آج بھی انصاف کے منتظر، بھارت...
— فائل فوٹو خیرپور میں گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے 4 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق حادثہ ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ کے ایک گھر میں پیش آیا، جہاں گیس سلینڈر لیک ہونے کے باعث اچانک دھماکا ہوا جس سے گھر میں موجود 4 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ لاہور: سلینڈر پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحقصوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں واقع راوی روڈ پر دکان میں سلینڈر پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)غزہ کے علاقے دراج میں ایک سکول پر اسرائیلی حملے میں 36 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے فہمی الجرجاوی سکول میں سینکڑوں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ سکول پر اسرائیلی حملے میں مزید درجنوں افراد زخمی ہو گئے ۔نومبر 2023 میں غزہ شہر کے البراق سکول میں بموں اور توپ خانے کے حملوں میں کم از کم 50 افراد مارے گئے تھے۔ گزشتہ سال اگست میں التابین سکول میں صبح کی نماز کے لئے جمع ہونے والے 100 سے افراد...
پشاور کے تھانہ داودزئی کی حدود میں واقع ایک گھر میں کچن کے تنازع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا جہاں گھریلو تکرار کے دوران ملزم نے اپنی بیوی، بہن اور بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق جھگڑا گھریلو معاملات، بالخصوص کچن کے استعمال سے متعلق منہ زبانی تکرار کے بعد شدت اختیار کر گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر...
غزہ میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی اسکول میں قائم عارضی رہائش گاہ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 20 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، طبی ماہرین نے بتایا کہ غزہ شہر کے دراج محلے میں اسکول پر حملے میں درجنوں ہلاکتوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیل نے مئی کے اوائل میں غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حماس کی فوجی اور حکومتی صلاحیتوں کو ختم کرنے اور اکتوبر 2023 میں پکڑے گئے بقیہ مغویوں کی بازیابی کا خواہاں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امداد 3 ماہ بعد بحال لیکن فراہمی انتہائی کم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر کے مطابق کچھ لاشیں بری طرح جھلس...
پنجاب کے شہر راولپنڈی میں سالگرہ کی تقریب کے دوران ایئر کنڈیشن پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ منور کالونی میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ گھر میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ تقریب کے دوران ایئر کنڈیشن پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور 4 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ساڑھے بارہ بجے پیش آیا۔
حادثے کا شکار مسافر وین ٹنڈوآدم جا رہی تھی، گڈاپ ٹاؤن پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لینے کے بعد اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ سپرہائی وے کاٹھور کے قریب مسافر وین اور ڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور خواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے، جبکہ اسٹیل مل موڑ پر تیز رفتار ڈمپر وہیل چئیر پر چلنے والے معذور پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں نامعلوم معذور شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن تھانے کے علاقے سپرہائی وے کاٹھور کے قریب مسافر وین اور ڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت...
سپرہائیوے کاٹھورکے قریب مسافروین اورڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اورخواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے جب کہ اسٹیل مل موڑپرتیزرفتارڈمپروہیل چئیرپرچلنے والے معذورپرچڑھ گیا جس کے نتیجے میں نامعلوم معذورشخص موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن تھانے کے علاقے سپرہائیوے کاٹھورکے قریب مسافروین اورڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اورخواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثے کے باعث مسافروین کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کوفوری طور پرایدھی ایمبولینس سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 3 سالہ انجیلی دختر فاتوخان اور60 سالہ فاروق ولد عبدالستار کے نام سے کی گئی۔ زخمیوں میں...

چودھری شجاعت کی ہدایت پر مسلم لیگی خواتین کا شہید عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت، اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت
چودھری شجاعت کی ہدایت پر مسلم لیگی خواتین کا شہید عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت، اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور خواتین ونگ کی صدر و رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی ہدایت پر مسلم لیگ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ نازکی سربراہی میں خواتین نے راولپنڈی میں شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے رہائش گاہ کا دورہ کرکے فاتحہ پڑھی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پرآمنہ خانم، روبینہ بٹ اور دیگر خواتین بھی ہمراہ تھیں۔مسلم لیگی خواتین نے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں...
غزہ: غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں شدت آ گئی ہے جہاں رات گئے شروع ہونے والے فضائی حملوں میں کم از کم 44 افراد شہید ہو گئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بَصّل نے بتایا کہ رات 1 بجے سے اب تک 44 افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ شہر میں ایک اسکول پر حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جو کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کا عارضی ٹھکانہ تھا۔ مرکزی علاقے دیر البلح میں ایک گھر پر بمباری سے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اسی طرح نصیرات کیمپ...
پشاور(این این آئی)پشاور کے علاقے خٹکو پل کے ایک گھر میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا۔پولیس نے کہا کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اور زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں خاتون کے مبینہ قتل کی پاداش میں دو خاندانوں کے درمیان خونی تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔ یہ واقعہ تھانہ ارمڑ کی حدود خٹکو پل میں واقعہ پیش آیا جہاں پر ملزمان شمشاد اور منصور نے فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا۔ جاں بحق افراد میں مسماۃ (ش) زوجہ اطلس، مسماۃ (ن) زوجہ رمضان، حضرت امین ولد اطلس، فضل امین ولد اطلس، طفلکہ ہما دختر فضل بمعر دس سال، طفل احمد ولد فضل امین بمعر...
خاندان اگر کسی بھی معاشرے کی اکائی ہے، تو خواتین کسی بھی خاندان کی بنیادی یا اہم ترین اکائی کہلائی جا سکتی ہیں۔ ان کی شخصیت، صفائی ستھرائی، رہن سہن اور طور طریقے صرف ان کی ذاتی زندگی تک محدود نہیں رہتے، بلکہ پورے گھرانے اور پھر پورے معاشرے کو کسی نہ کسی طرح متاثر کر رہے ہوتے ہیں، بدقسمتی سے ہمارے اردگرد بہت سی خواتین ایسی ہیں، جو اپنی ظاہری صفائی، چہرے، ہاتھ پاؤں، جلد، بال اور لباس وغیرہ اور شخصیت کو ’’سادگی‘‘ کا نام دے کر بالکل نظر انداز کر دیتی ہیں۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق صفائی نصف ایمان ہے، مگر ہم دیکھتے ہیں کہ جہاں خواتین پر بہت زیادہ سجنے سنورنے کا ’الزام‘ عائد کیا جاتا ہے،...
نئی دہلی:بھارت میں گزشتہ دوہفتے کے دوران پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں ایک طالب علم،دوخواتین سمیت12افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور دہلی میں جاسوسی اور پاکستانی انٹیلی جنس افسران کے لیے خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزامات میں 12 افراد کو گرفتار کیا چکاہے، جن میں ایک یوٹیوبر، دو خواتین اور ایک پوسٹ گریجویٹ طالب علم شامل ہیں۔ بھارتی پنجاب سے چھ، ہریانہ سے چار اور اتر پردیش اور دہلی سے ایک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ان تمام ملزمان کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا رابطہ احسان الرحیم عرف دانش سے تھا، جو پاکستانی انٹیلی جنس افسر اور نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات تھا۔...
پشاور میں 2 خاندانوں میں جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے نواحی علاقے خٹکو پل میں پیش آیا ہے جہاں پرانا خاندانی تنازعہ ایک ہولناک واقعے میں تبدیل ہوگیا اور بات لڑائی جھگڑے سے بڑھ کر فائرنگ تک جا پہنچی۔ پولیس کی ابتدائی تفیش کے مطابق دونوں خاندانوں کے درمیان اچانک تلخ کلامی شروع ہوئی جو جلد ہی مسلح تصادم میں بدل گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد کو گولیاں لگیں، جن میں سے 6 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد:بچوں کی لڑائی خونریز...
انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے باجوڑ میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ میں دو خواتین سمیت تین افراد کا مبینہ غیرت کے نام پر قتل زندہ رہنے کے بنیادی حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ایچ آر سی پی حکام بالا سے واقعے کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔ کمیشن چاہتا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قصور وار قانون کےسامنے جوابدہ ہوں اور ریاست خود اس مقدمے میں فریق بنے۔
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنماؤں عمر ایوب، فواد چوہدری، اسد عمر اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 16 جون تک توسیع کر دی ہے۔ مسلم لیگ نون کا دفتر اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے سمیت نومئی کے چھ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کے دوران عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، فواد چوہدری سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 16 جون تک توسیع کردی۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے عدالت میں فواد چودھری، علی امتیاز، کرامت کھوکھر...
لاہور: لاہور میں متحرک چور گینگ کی خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، ملزمان سے شہریوں کے چوری کیے گئے لاکھوں مالیت کے 4ہزار امریکی ڈالر اور 5لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غالب مارکیٹ ناصر امین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان میں خواتین چور اقصٰی، رابعہ اور ان کے ساتھی عاقب اور اسامہ شامل ہیں۔ انچارج ناصر امین کے مطابق ملزمان سے لاکھوں مالیت کے 15عدد موبائل فونز، 14 عدد لیپ ٹاپ اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا، ملزمان گھروں کی ریکی کرتے اور...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 13 میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ٹرانسپورٹر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر 2 خواتین بھی زخمی ہو گئیں۔ گلشن اقبال میں فائرنگ کا پراسرار واقعہ، ایک شخص جاں بحق، پولیس نے خودکشی قرار دیدیاکراچی گلشن اقبال بلاک 10 رحمانیہ مسجد کے قریب واقع... پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
— فائل فوٹو آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ بھارتی گولہ باری سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 5 شہری شہید، پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹیں اور بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیابھارتی فوج شکست کے بعد ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی جس کے بعد پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ رات بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے 6 افراد شہید اور 29 زخمی ہوئے جبکہ 7 اپریل کو ایک بچے اور 5 خواتین سمیت 17 افراد شہید ہوئے۔ایس ڈی ایم اے کا بتانا...
کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے پیش آنے والے حادثات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں ایک فائرنگ کا واقعہ اور دو مختلف حادثات شامل ہیں۔ شیر شاہ کے علاقے اٹک پمپ والی گلی میں موبائل فون چھیننے کی کوشش کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق، مقتول کی شناخت 22 سالہ خیل نواز کے طور پر کی گئی، جبکہ شدید زخمی ہونے والے 20 سالہ گل زیب کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم کرائم سین یونٹ نے موقع سے شواہد جمع کرنا شروع کر دیے...
غزہ(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 107 فلسطینی شہید کردیے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں مسجد خالی کرنے کا حکم دے کر قریبی پناہ گزین اسکول پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 2صحافیوں سمیت 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں خواتین اور بچوں سمیت 107 فلسطینی شہید کردیے گئے۔ دوسری جانب لبنان پر حملہ کرکے حماس رہنما کو قتل کردیا جب کہ قحط زدہ غزہ کے بچے غذائی قلت سے نحیف ہوگئے۔ ورلڈ سینٹرل کچن نے امدادی سامان ختم ہونے پر غزہ میں کام روکنے کا اعلان کردیا جس کے بعد امریکی کانگریس کے 94 ڈیموکریٹ اراکین...
ویب ڈیسک: موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق موٹر وے ایم فائیو پر گڈو انٹرچینج کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار مسافر بس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا