ڈیرہ اسماعیل خان: ٹرک اور کار میں تصادم، خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک:ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک اور کار کی ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ چشمہ روڈ کڑی خیسور کے قریب پیش آیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کار میں سوار ہوکر اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے۔ جاں بحق افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔