ڈیرہ اسماعیل خان: کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان(نیوز ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے علاقے کڑی خیسور چشمہ روڈ پر کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں ایک ہی گاڑی میں سوار پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں چار مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، جن کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بتایا گیا ہے۔ لاشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کے بعد اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر جمع ہو گئی۔ ٹریفک حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئیں جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار تیز رفتاری سے آ رہی تھی اور سامنے سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈیرہ اسماعیل خان
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔