متنازع ٹوئٹ کیس: اعظم سواتی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادنے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹویٹ کیس سے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، فیصلہ 27 ستمبر کو سنایاجائے گا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس پرایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے سماعت کی ۔ اعظم سواتی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل شروع کردیے گئے۔ وکیل سہیل سواتی نے موقف اختیار کیا کہ ٹوئٹر سے ویریفائے نہیں کیا گیا کہ یہ اکاؤنٹ اعظم سواتی کا ہے، سابق آرمی چیف اس کیس میں فریق نہیں ہیں۔ اعظم سواتی نے کہا کہ قرآن میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ تم سچی بات سے نہ ڈرو، جو بات آزادی اظہار رائے کے متعلق ہو وہ کبھی جرم میں نہیں ہو سکتی۔جو جو دفعات میرے اوپر لگائے گئے ہیں وہ آرگومنٹ میں نے عدالت میں جمع کروا دیے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اعظم سواتی
پڑھیں:
گلشن اقبال میں تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا، شہری معجزانہ طور پر محفوظ، مشتعل افراد کا کلینر پر تشدد
کراچی:شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں رب میڈیکل کے قریب منگل کی شب ایک تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے قریب سے گزرنے والے شہری اور دیگر گاڑیاں بڑے حادثے سے محفوظ رہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر اچانک توازن کھو بیٹھا اور سڑک پر الٹ گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حادثے کے فوراً بعد ڈمپر کا ڈرائیور اور ایک اور شخص موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپر کے کلینر کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب بعض افراد نے ڈمپر کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بروقت مداخلت کرتے ہوئے گاڑی کو جلائے جانے سے بچا لیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ حادثہ سڑک پر موجود گہرے گڑھوں اور جاری کھدائی کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈمپر کا توازن بگڑ گیا اور وہ الٹ گیا۔