گوجرانوالہ :ٹرک کی کیری ڈبہ کوٹکر، خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
زاہداقبال رانا : گوجرانوالہ میں حافظ آبادروڈپرٹرک کی کیری ڈبہ کوٹکر، دو خواتین سمیت 5افرادجاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی، حالت تشویشناک،واقعہ نوکھرکے قریب قلعہ دیوان سنگھ میں پیش آیا۔
ریسکیو اطلاعات کے مطابق تیزرفتارٹرک نے کیری ڈبہ میں سوارافرادکوٹکردے ماری، حادثہ میں 55سالہ نسرین،45سالہ رخسانہ،13سالہ بچہ اذان جاں بحق ہوئے۔
60سالہ امجدپرویز،اور25سالہ جبران بھی حادثہ میں دم توڑگئے، زخمیوں میں انجم،آمنہ،مجیداں بی بی اورشبنم شامل ہیں، ریسکیو نے زخمیوں اور لاشوں کوہسپتال منتقل کیاہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سوڈان: اسپتال اور اسکول حملے میں 63 بچوں سمیت 114 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوڈان میں ایک اسپتال اور اسکول پر ہونے والے حملے میں 63 بچوں سمیت 114 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبرییسیس نے سوڈان میں ایک کنڈرگارٹن اور اسپتال پر ہونے والے ڈرون حملے کو ’بے معنی اور ظالمانہ‘ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
ٹیڈروس ایڈہانوم کے مطابق جمعرات کو جنوبی کوردفان کے قصبے کلوگی میں ہونے والے حملے میں 114 افراد ہلاک ہوئے، جن میں اقوام متحدہ کے مطابق 63 بچے بھی شامل ہیں۔
فوج اور میڈیکل تنظیم سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے اس حملے کا الزام نیم فوجی ملیشیا ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) پر لگایا ہے جو اپریل 2023 سے جاری خانہ جنگی میں سوڈانی فوج کے خلاف لڑرہی ہے۔
ایک علیحدہ حملے میں آر ایس ایف نے ملک کے سب سے بڑے تیل کے ذخیرے ہیجلیگ آئل فیلڈ پر قبضے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ یاد رہے کہ سوڈان میں 2023 سےحکومتی فورسز اور باغی ملیشیا کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق سوڈان جھڑپوں میں اب تک 13 ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو چکے ہیں۔