پاکستان کا ایک بہت بڑا معاہدہ سعودی عرب کے ساتھ ہوا ہے: اعظم سواتی
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایک بہت بڑا معاہدہ سعودی عرب کے ساتھ ہوا ہے۔
اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اس لیے ضروری ہے کہ حرمین شریفین ہمارے دل، دماغ اور جان سے بھی زیادہ قیمتی ہیں۔
اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ملک کو آئین کے تابع بنایا جائے اور ملک کو آگے لے کر جایا جائے۔
پیکا ایکٹ مقدمہ، اعظم سواتی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظدوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی۔
دوران سماعت اعظم سواتی کے وکیل سہیل سواتی نے کہا کہ متعلقہ سوشل میڈیا سے تصدیق نہیں کی گئی کہ یہ اکاؤنٹ اعظم سواتی کا ہے۔
جس کے بعد عدالت نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ درخواستوں پر محفوظ فیصلہ 27 ستمبر کو سنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: درخواستوں پر اعظم سواتی
پڑھیں:
منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ۔آئی ایم ایف سے ریلیف لینے کی تیاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250920-08-20
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ جائزہ مذاکرات میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث ریلیف لینے کی تیاری کر لی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ آئی ایم ایف سے اہداف میں ریلیف حاصل کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں منی بجٹ نہ لانے، ریونیو اہداف میں نظرثانی اور میکرواکنامک فریم میں تبدیلیوں پر بات چیت ہو گی، حکومت کی جانب سے مؤقف اختیار کیا جائے گا کہ منی بجٹ کے بجائے ٹیکس اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کر کے آمدن بڑھائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اگر آئی ایم ایف ریونیو اقدامات سے متفق نہ ہوا تو فلڈ لیوی کی تجویز زیر غور آئے گی، اس کے ساتھ ساتھ وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو سیلابی نقصانات کے پیش نظر ریلیف دینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرے گی، مذاکرات میں معاشی ترقی کی شرح کے ہدف میں معمولی کمی پر بھی بات چیت متوقع ہے۔