9 مئی مقدمات،علیمہ، عظمی خان، اعظم سواتی سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)نو مئی کے مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور اعظم سواتی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جلا ئوگھیرا ئوکے 6 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
(جاری ہے)
جج ارشد جاوید نے ملزمان اعظم خان سواتی، علیمہ خان، عظمی خان ، جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی۔عدالت میں علیمہ خان اور عظمی خان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا ، اعظم خان سواتی ،حافظ فرحت عباس سمیت دیگر نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سمیت دیگر
پڑھیں:
بچیوں سے زیادتی کیس ‘ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں شربت فروش کا متعددد بچیوں سے زیادتی کرنے کا مقدمہ، عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔ ملزم شبیر تنولی کو سات مقدمات میں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔