صیہونی فورسز کا گاڑی پر حملہ، 7 بچوں، 2 خواتین سمیت 11 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
غزہ ( نیوزڈیسک) اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رہیں۔
صیہونی فورسز نے طیارے سے گاڑی پر حملہ کر دیا جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید ہوگئے، شہید فلسطینیوں میں7 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔
حماس نے اسرائیلی حملے کے شدید مذمت کی، حماس نے عالمی برادری سے معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا، ادھر رفاہ بارڈر کراسنگ تاحال نہ کھل سکی، فلسطینی خوراک، پانی اور دیگر اشیا کے منتظر رہے۔
واضح رہہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور حماس نے اسرائیل سے رفاہ کراسنگ کھولنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مالا کنڈ: ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 8 زخمی
ویب ڈیسک: مالاکنڈ میں سوات موٹر وے پر ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی موٹروے پولیس نورالامین کے مطابق حادثہ تیزرفتار کے باعث پیش آیا، ٹرک الٹ کر سیکڑوں فٹ کھائی میں جا گرا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیموں کے علاوہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر
نورالامین نے مزید بتایا کہ ٹرک میں سوار تمام افراد خانہ بدوش تھے، جن کا تعلق سوات کے علاقہ بحرین سے تھا، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، ٹرک میں سوار افراد سردی شروع ہونے سے پہلے گرم علاقوں کی طرف نقل مکانی کررہے تھے۔
ڈی ایس پی موٹروے پولیس نے بتایا کہ حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔