منیلا: فلپائن کے مختلف علاقے ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7ریکارڈ کی گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق زلزلے کے دوران متعدد مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ فلپائن میں دو روز میں آنیوالا یہ تیسرا زلزلے کا جھٹکا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقوں میں 7.

5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلے کے بعد کئی ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی اور قریبی ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوراً بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی تاہم بعدازاں انتباہ واپس لے لیا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے محکمہ ارضیات نے بتایا کہ زلزلہ منڈاناؤ کے علاقے میں داؤاؤ اورینٹل کے ساحلی قصبے مانائے کے قریب سمندر میں آیا، ادارے نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.6 بتائی تھی۔ جسے بعد میں کم کر کے 7.5 کر دیا گیا، جب کہ اس کی گہرائی 20 کلومیٹر بتائی گئی۔

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

پنجاب کے ضلع لیہ میں 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

پنجاب کے ضلع لیہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے پورے ضلع میں محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کی گہرائی 20 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز لیہ کے مشرقی علاقے میں قریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پنجاب زلزلے کے جھٹکے لیہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پرائس کنٹرول کی کارروائی ؛12 ہزار114 گراں فروشوں کو جرمانہ ، 100 گرفتار ،2 کے خلاف مقدمات
  • لاہور میں صورتحال پھر کیشدہ، متعدد علاقوں میں مظاہرے
  • پاکستان تیسری عالمی جنگ لڑ رہا ہے
  • اندھی گولی سے خاتون اور بچہ زخمی
  • جنوبی بحیرہ چین میں فلپائن اور چین کی بحریہ کے درمیان تصادم
  • لاہور: پاک جنوبی افریقہ پہلا ٹیسٹ، تیسری ہی گیند پر اوپنر عبداللہ شفیق آؤٹ
  • پنجاب کے ضلع لیہ میں 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
  • فلپائن میں 7.6شدت کا زلزلہ ، سونامی کی وارننگ جاری
  • فلپائن میں وقفے وقفے سے زلزلے کے خوفناک جھٹکے؛ ہلاکتیں 6 ہوگئیں؛ سونامی الرٹ