لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات سات دہائیوں پر محیط ایک لازوال دوستی کی مثال ہیں، جو محض سفارتی یا تجارتی رشتے تک محدود نہیں بلکہ عوامی فلاح، ترقی، امن اور باہمی محبت کی بنیاد پر استوار ہیں۔ پاکستان بالخصوص پنجاب کو خطے میں علاقائی تجارت کا مرکز بنانے میں چین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں ایکسپو سینٹر میں پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پاک-چائنا لو فیسٹیول ٹریڈ ایکسپو میں بطورمہمان خصوصی شرکت کے دوران کیا۔ ایکسپو میں چینی قونصل جنرل لاہور ژا شیرن، پارلیمیٹیرینز، سرمایہ کار اور تاجران شریک تھے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ پنجاب اور چینی قونصل جنرل نے فیتہ کاٹ کر فیسٹیول کا باضابطہ افتتاح کیا۔

وزیر خزانہ نے شرکا کو بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت چین کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو نئی جہت دے رہی ہے۔ دوست ملک کے سرمایہ کاروں کو زراعت، صنعت، شہری ترقی، توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری کے مواقع مہیا کیے جا رہے ہیں تاکہ صوبہ پنجاب کو علاقائی تجارت کا مرکز بنایا جا سکے۔وزیر خزانہ نے پاک-چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ''پاک-چائنا لو فیسٹیول'' دوستی، اعتماد اور ثقافتی ربط کو فروغ دینے کی شاندار مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی نمائش کے ساتھ ثقافتی سرگرمیوں کا امتزاج عوامی سطح پر تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔فیسٹیول میں 100 سے زائد سٹالز لگائے گئے جن میں چائنا اور پاکستان کے اشتراک سے چلنے والی پروڈکٹس، گھریلو سامان کپڑوں، جوتوں، زیورات اور کاسمیٹکس سمیت مختلف اشیا رکھی گئیں تھیں۔ وزیر خزانہ پنجاب نے سٹالز کا معائنہ کیا اور مقامی و چینی سرمایہ کاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں پنجاب میں سرمایہ کاری میں مزید اضافے کی امید ظاہر کی۔

تقریب میں رنگا رنگ ثقافتی پرفارمنسز کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ پاکستانی اور چینی کھانوں کے سٹالز شہریوں کی دلچسپی کو دوبالا کر تے رہے۔ وزیر خزانہ نے زندہ دلانِ لاہور سے اپیل کی کہ وہ اس فیسٹیول میں بھرپور شرکت کر کے پاک-چائنا دوستی کو مزید مضبوط کریں۔ نمائش ایکسپو سینٹر لاہور میں کل بھی جاری رہے گی۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاک چائنا اور چین

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ