مختلف حادثات و واقعات میں5خواتین سمیت 10افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں مختلف حادثات اورواقعات میں 5 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود قصبہ MPR کالونی جمشید پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ خاتون سونیا زوجہ رحمت اللہ جاں بحق ہو گئیں۔نیو کراچی بلال کالونی سیکٹر 11-K میں غوثِ اعظم بیکری کے قریب موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث 39 سالہ ثاقب ولد آفتاب علی جاں بحق ہو گیا۔ سعدی ٹاؤن مدینہ کالونی کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا 40 سالہ شخص دورانِ علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔اورنگی ٹاؤن 10 نمبر پھول والی گلی میں ایک گھر سے 35 سالہ ساجد ولد صغیر کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔لانڈھی زون گیٹ کے قریب تار چوری کی کوشش کے دوران 30 سالہ شخص کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔بلدیہ میمن گوٹھ کے علاقے تندور والی گلی میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 40 سالہ خاتون تہمینہ زوجہ یوسف جاں بحق ہو گئیں۔اورنگی ٹاؤن سیکٹر 1 میں ندیم الیکٹرونکس شاپ کے قریب ایک درخت گرنے سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد اجتماع گاہ روڈ پر واقع مکان کے پانی کے ٹینک میں گر کر 7 سالہ بچی حسنہ دختر شمس الرحمن جاں بحق ہو گئی۔گلزارِ ہجری تھانے کی حدود پیراڈائز بیکری کے قریب سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ شرافی گوٹھ ملیر ندی کے قریب ایک پلاسٹک کے ڈرم سے ہاتھ پاؤں بندھی، جھلسی ہوئی 30 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو لاپتا خاتون سے متعلق معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر قریبی تھانے یا ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جاں بحق ہو سالہ شخص کے قریب
پڑھیں:
ملک بھر میں مون سون کا زور، مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ لاہور میں صبح سویرے طوفانی بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، متعدد سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ نکاسی آب کے ناقص انتظامات شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بنے۔
قصور میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں دو بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ دیگر علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور بارش سے جڑے حادثات میں مجموعی طور پر11 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔
بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
کراچی میں رات گئے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، گلشن حدید، نیشنل ہائی وے اور مضافاتی علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بونداباندی دیکھی گئی۔
Tagsپاکستان