کراچی: چھ سالہ پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
منگھوپیر سلطان آباد کی رہائشی چھ سالہ بچی گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد سیکٹر 3 روٹ نمبر ایف 21 بس اسٹاپ کے قریب گھر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ایک بچی جاں بحق ہوگئی ۔جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت چھ سالہ آمنہ دختر ریاض کے نام سے کی گئی۔ متوفیہ بچی کے ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر لے گئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اوکاڑہ ،تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، 8 سالہ بچے سمیت 2 افرادجاں بحق
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، 8 سالہ بچے سمیت 2 افرادجاں بحق، تیسرا شخص شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو زرائع کے مطابق پاکپتن روڈ نزد اللّٰہ پور کے پاس کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔(جاری ہے)
حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا. حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار 35 سالہ اعظم اور 8 سالہ بچہ عدیل جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا 30 سالہ عمر شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے ضروری کاروائی شروع کر دی. ریسکیو ٹیموں نے زخمی کو فوراً ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ڈیڈباڈیز کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔\378