پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹرز  نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع  کے مطابق ڈاکٹرز  پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور کررہے ہیں تاہم اس کیلئے انہیں کچھ ٹیسٹوں کا انتظار ہے۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ دل کی مرکزی شریانوں میں سے ایک شریان پر مسلز بریج ہے، شریانوں میں رکاوٹ کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے جب کہ شبلی فرازکو بعض اوقات دل میں درد محسوس ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی ہائی رہتا ہے۔  
 شبلی فراز نے کہا کہ  دل کی بیماری کافی عرصے سے ہے لیکن احتیاط نہیں کررہا  تھا، ادویات بھی صحیح طریقے سے نہیں لی تھی، معمولی ٹینشن بھی تھی، مستقبل میں احتیاط کروں گا۔

کراچی: کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کا تشدد کے بعد بے دردی سے قتل

پی ٹی آئی رہنما نے قوم سے صحت کیلئے دعا کی اپیل بھی کی۔

واضح رہے کہ شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث 2 روز قبل  پی آئی سی پشاور منتقل کیا گیا تھا۔ 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شبلی فراز

پڑھیں:

شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث جسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

نجی ٹی وی چینل ہم نیوزذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو رات گئے سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث انہیں پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کو دل کی تکلیف کی شکایت کے بعد ہسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

 ڈاکٹرز نے شبلی فرازکو 24 گھنٹے کے لیے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈاکٹرز کی ٹیم آج ان کے آئندہ کے علاج کے بارے میں مشاورت کرے گی۔

حکومت کا شاندار اقدام، اوورسیز پاکستانی مفت میں 120 دن کیلئے موبائل رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں ، طریقہ جانئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • شبلی فراز دل کی تکلیف میں بدستور زیر علاج، ڈاکٹرز کااوپن ہارٹ سرجری پر غور
  • شبلی فراز کی طبیعت بدستور ناساز، اوپن ہارٹ سرجری پر غور
  • شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کاامکان،ڈاکٹرز کا غور شروع
  • ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر غور، اسپتال ذرائع
  • شبلی فراز دِل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل، ڈاکٹرز کی نگرانی جاری
  • شبلی فراز سینے میں تکلیف کے بعد پشاور کے اسپتال منتقل
  • شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
  • شبلی فراز سینے میں تکلیف کے بعد ہسپتال منتقل
  • شبلی فراز کی طبیعت ناساز، سینے میں تکلیف کے باعث آئی سی یو منتقل