ڈاکٹرز پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

شبلی فراز پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرِ علاج ہیں جہاں ڈاکٹرز ان کے کچھ ٹسیٹوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو بعض اوقات دل میں درد محسوس ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی ہائی رہتا ہے، دل کی مرکزی شریانوں میں سے ایک شریان پر مسلز بریج ہے، شریانوں میں رکاوٹ کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے۔  

دوسری جانب شبلی فراز نے کہا ہے کہ دل کی بیماری کافی عرصے سے ہے لیکن احتیاط نہیں کر رہا تھا، ادویات بھی صیح طریقے سے نہیں لی تھیں اور معمولی ٹینشن بھی تھی۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ مستقبل میں احتیاط کروں گا، قوم میری صحت کے لیے دعا کرے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شبلی فراز

پڑھیں:

وزیراعظم کی متحدہ کو گرین لائن معاملہ 2 سے 3 روز میں حل کرنے کی یقین دہانی

فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز سے ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ 

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں گرین لائن منصوبے پر کام روکنے پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ 

ملاقات میں پی آئی ڈی سی ایل کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر سندھ حکومت کے مؤقف پر بھی بات ہوئی۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پی آئی ڈی سی ایل اور گرین لائن کا معاملہ آئندہ 2 سے 3 روز میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثناءاللہ، احسن اقبال اور دیگر بھی شریک تھے، جبکہ ایم کیو ایم وفد میں چیئرمین خالد مقبول صدیقی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستار، امین الحق اور دیگر شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ زیلنسکی ملاقات ناخوشگوار رہی، ذرائع
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم اسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی اہلیہ سمیت گرفتار
  • سعودی وزیرِ مواصلات کی اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو سے ملاقات، ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • نیلی آنکھوں والے بچے کی خواہش: روسی خاتون نے اپنی آنکھوں کی سرجری کروالی
  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا
  • نیا فیچر جو چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کا انداز ہمیشہ کیلئے بدل دے گا
  • سولرصارفین کیلئے انتہائی بری خبر
  • نادرا نے عوام کی پریشانی دور کردیا، فیس ختم کرنے کا اعلان
  • وزیراعظم کی متحدہ کو گرین لائن معاملہ 2 سے 3 روز میں حل کرنے کی یقین دہانی
  • جنوبی وزیرستان: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا کے ملازمین 10 ماہ سے تنخواہوں سے محروم