اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کی شمولیت سے تحریک کو نئی زندگی مل سکتی ہے فواد چوہدری نے موجودہ قیادت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جبکہ محمد زبیر نے حکومت سے مذاکرات کو بے معنی قرار دیا.

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے بیٹے سلیمان یا قاسم سیاست میں فعال کردار ادا کریں تو تحریک میں نئی جان پڑ جائے گی ان کا کہنا تھا کہ برصغیر میں خاندانوں کا اثر بہت ہوتا ہے اور اگر عمران خان کے بیٹے تحریک میں شامل ہوتے ہیں تو بڑا مجمع بھی اکھٹا ہوگا.

(جاری ہے)

انہوں نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں وہ دم خم نہیں جو تحریک کو دوبارہ فعال کر سکے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سیاستدان ہیں، ہم پہاڑوں پر چڑھنے کے بجائے سیاسی میدان میں بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں. سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے بھی موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سے بات کرنا بالکل بے کار ہے ان کی پارٹی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی حکمت عملی نہیں اپناتی، یہ سب سے بڑی ناکامی ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کے بیٹے سامنے آئیں گے تو یقینی طور پر سیاسی منظرنامے میں بہت فرق آئے گا.

محمد زبیر نے کہا کہ جب کوئی اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کرتا ہے تو حکومت پنجاب پورا صوبہ بند کر دیتی ہے اور اس دوران پی ٹی آئی کی قیادت میدان میں موجود ہی نہیں ہوتی یہ پہلا اعلان ہی اسلام آباد آنے کا کرتے ہیں جس سے پکڑ دکھڑ شروع ہو جاتی ہے ان کے لیڈران اپنے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر تحریک چلا رہے تھے بات چیت نہیں ہو سکتی تو اب احتجاج کے سوا کیا آپشن رہ جاتا ہے، پچھلے احتجاجوں میں حکمت عملی اچھی نہیں تھی، بیٹوں کے آنے سے فرق پڑے گا ایئر پورٹ سے اترتے ہی عمران خان کے بچوں کو گرفتار کیا جا سکتا ہے حکومت ہر انتہا تک جائے گی. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان کے فواد چوہدری کے بیٹے کہا کہ

پڑھیں:

عمران خان کے بیٹے شریک ہوں گے تو تحریک مزید کامیاب ہوگی، جنید اکبر

صدر پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا و رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کال پر احتجاجی تحریک کی تیاری مکمل ہے اور عمران خان کے بیٹوں کی شرکت سے تحریک کامیاب ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت ہمارے خلاف ہوچکی، ہم بے بس ہوگئے، جنید اکبر نے اپنی ہی حکومت کے خلاف بیان دے دیا

وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں جنید اکبر نے عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک کی تیاریوں، پارٹی امور اور عمران خان کے بیٹوں کی تحریک میں ممکنہ شرکت پر بات کی۔

’عمران خان کے خاندان یا بیٹوں سے کسی کا کوئی اختلاف نہیں‘

جنید اکبر نے عمران خان کے بیٹوں اور بہنوں کی عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک میں شرکت کے حوالے سے خبروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ خان اور ان کے خاندان والے خود کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے سب کوششیں کر رہے ہیں اور ایسے میں خاندان کے افراد کی شرکت سے تحریک مزید مضبوط اور کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ’پارٹی اراکین کو ایک دوسرے سے اختلافات ہوں گے لیکن عمران خان کے بیٹوں اور خاندان کے دیگر افراد سے کسی کا کوئی اختلاف نہیں اور ان کے آنے سے تحریک کامیاب ہو گی‘۔

جنید اکبر نے بتایا کہ انہیں ووٹ بھی عمران خان کے نام پر ملے ہیں اور خان کے لیے ہی لوگ نکلتے ہیں۔

جب جنید اکبر سے پوچھا گیا کہ آپ کو خصوصی طور پر پارٹی کو مضبوط کرنے اور احتجاجی تحریک کو فعال کرنے کے لیے لایا گیا تھا اور اب خان کے بیٹوں کی ممکنہ شرکت کیا آپ اور دیگر قائدین پر عدم اعتماد نہیں تو جنید اکبر کا کہنا تھا کہ خان کی رہائی کے لیے ورکرز سے لے کر قائدین تک سب سرگرم ہیں اور ان کے بیٹوں یا خاندان کے دیگر افراد کی شرکت سے کارکنان کا حوصلہ بلند ہوگا۔

انہوں نے خاندان کے افراد کی شرکت کو عدم اعتماد کے تاثر کو بھی رد کر دیا اور کہا کہ ان کی ممکنہ شرکت عدم اعتماد نہیں بلکہ تحریک کو مزید تیز اور کامیاب بنائے گی۔

’بیرسٹر سیف بھائی ہیں، بیانیے والی بات پر ناراض تھے‘

جنید اکبر سے پارٹی میں اختلافات اور ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کی جانب سے ان کے خلاف بیان پر پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف سے ان کے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا پارٹی بیانیے پر بات کی وجہ سے سیف ناراض ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے: عمران خان کے بیٹے پاکستان آئے تو ان کا کیا انجام ہوگا؟ رانا ثنااللہ نے خبردار کردیا

انہوں نے کہا کہ ورکرز کو متحرک کرنے کے لیے ان کی حکومت گرانے والوں کے خلاف سخت بیانیے کی ضرورت ہے اور ایسے بیانیے کیسے کامیاب ہوں گے جب بیرسٹر سیف بیٹھے ہوں؟ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم عمران خان کی راہ پر چلتے ہیں، ڈرون حملوں کے خلاف ہیں جبکہ بیرسٹر سیف ڈرون کو درست قرار دیں گے تو بیانیہ کیسے چلے گا؟‘

جنید اکبر نے کہا کہ باقی بیرسٹر سیف سے ان کے کوئی اختلافات نہیں ہیں، وہ ان کے بھائی ہیں۔

’ریجن کی سطح پر مظاہرے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں‘

جنید اکبر نے عمران خان کی کال پر احتجاجی تحریک پر بھی بات کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں تیاریاں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریجن کی سطح پر اراکین اور قائدین کے ساتھ ملاقاتیں جاری ہیں اور اس وقت صوبے میں حلقہ وار احتجاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہزارہ ریجن کا دورہ کیا اور منتخب اراکین و قائدین سے ملاقات کی جبکہ ملاکنڈ اور دیگر ریجن کے اراکین سے بھی ملاقات ہو گی اور تیاریوں پر بات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم اس وقت احتجاج پر ہیں، عمران خان نے مرحلہ وار احتجاج کا کہا ہے جو اس وقت جاری ہے‘۔

5 اگست کو کیا ہو گا، اسلام آباد مارچ یا جلسہ؟

جنید اکبر نے کہا کہ اس وقت پارٹی احتجاج کی تیاریاں کر رہی ہے تاکہ احتجاجی تحریک کے لیے زیادہ سے زیادہ ورکرز نکالے جا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ورکرز تیار ہیں اور فائنل کال عمران خان ہی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’احتجاج، جلسے، جلوس، ریلی، مارچ ان تمام مختلف آپشنز پر غور ہو رہا ہے تاہم حتمی اعلان عمران خان ہی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس کئی آپشنز ہیں اس وقت پلان سامنے نہیں لائیں گے، خفیہ رکھیں گے‘۔

خیبر پختونخوا سے اس بار بڑی تعداد میں ورکرز نکلیں گے، ملک عدیل اقبال

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی ملک عدیل اقبال نے کہا کہ جنید اکبر پارٹی اور عمران خان کے ساتھ مخلص ہیں اور دن رات تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے بیٹوں اور بہنوں کا تحریک میں شامل ہونا ان کا حق ہے، سلمان اکرم راجا

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے بیٹوں کی ممکنہ شرکت ان کا ذاتی فیصلہ ہو گا اور وہ شرکت کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ورکرز متحرک ہیں اور اس بار بڑی تعداد میں نکلیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جنید اکبر خیبر پختونخوا عمران خان کے بیٹوں کی احتجاج میں شرکت عمران خان کے بیٹے ملک عدیل اقبال

متعلقہ مضامین

  • اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت کو ان کا خیرمقدم کرنا چاہیے: علی محمد خان
  • بیٹوں کی گرفتاری سے متعلق رانا ثنااللہ کے بیان پر جمائما خان کا سخت پیغام
  • عمران خان کے بیٹے شریک ہوں گے تو تحریک مزید کامیاب ہوگی، جنید اکبر
  • عمران خان کے بیٹوں نے متشدد تحریک چلائی تو گرفتار ہوں گے، رانا ثناءاللہ
  • عمران خان کے بیٹے پاکستان آ کر متشدد تحریک کی قیادت کریں گے تو گرفتار ہوں گے: رانا ثناء اللہ 
  • سپریم کورٹ: رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کیس سماعت کے لیے مقرر
  • عمران خان کے بیٹوں کی تحریک کے عالمی اثرات ہوں گے، فواد چودھری
  • عمران خان کا فیصلہ کہ قاسم اور سلمان ان کی رہائی کی تحریک کی قیادت کریں گے، بڑے اثرات ہوں گے:فواد چوہدری
  • عمران خان کے بیٹوں کی تحریک میں شرکت سے ورکرز کو بہت حوصلہ ملے گا، فواد چودھری