عمران خان کے بیٹوں کی تحریک کے عالمی اثرات ہوں گے، فواد چودھری
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
پی ٹی آئی کے سابق رہنما کا یہ بیان عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں علمیہ خان نے کہا تھا کہ قاسم اور سلمان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آئیں گے، تحریک میں اپنا حصہ لینا چاہتے ہیں، عمران خان کے بیٹوں نے اجازت نہیں مانگی بلکہ بتایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ اب یہ کوئی ایسی چیز نہیں جسے نظرانداز کیا جا سکتا ہے، عمران خان کا فیصلہ کہ ان کے بیٹے قاسم اور سلمان ان کی رہائی کی تحریک کی قیادت کریں گے، پاکستان اور بیرون ملک اس کے بہت بڑے اثرات ہوں گے۔ فواد چودھری کا یہ بیان عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں علمیہ خان نے کہا تھا کہ قاسم اور سلمان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آئیں گے، تحریک میں اپنا حصہ لینا چاہتے ہیں، عمران خان کے بیٹوں نے اجازت نہیں مانگی بلکہ بتایا ہے۔
دوسری طرف قاسم خان کے حوالے سے کہا جا رہا تھا کہ ان کا موقف ہے کہ ہم بچوں سے بھی عمران خان کا رابطہ بالکل کٹ چکا ہے، فیملی اور معالج کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، یہ انہیں تنہا کرنے اور توڑنے کا منصوبہ ہے۔ ادھر شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ قاسم و سلیمان اپنے باپ کو چھڑوانے جا رہے ہیں، وہ تحریک انصاف کے چیئرمین کو نہیں چھڑوا رہے، وہ اگر اپنے بین الاقوامی روابط استعمال کریں گے تو وہ کوشش ان کی اپنے والد کیلئے ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا ہے کہ خان کے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔