سینئر صحافی ماجد نظامی کا مری کے ہسپتال کے وارڈ کا نام نوازشریف کے نام پر رکھنے پر طنز
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی ماجد نظامی نے مری کے ہسپتال کے ایک وارڈ کا نام نواز شریف کے نام پر رکھنے پر دبے لفظوں میں پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک صارف میاں داود نے نوٹیفکیشن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماشاء اللہ ، پنجاب حکومت نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا، مری کے ہسپتال کے کارڈیک وارڈ کانام نوازشریف کارڈیک سینٹر رکھ دیا گیاہے ۔
سینئر صحافی ماجد نظامی نے اسے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’شکر کریں کہ پنجاب حکومت نے صرف ایک وارڈ کا نام ہی رکھا ہے۔ سید محمد حسین ٹی بی ہسپتال مری کا نام ہی نواز شریف کے نام پر نہیں رکھ دیا، کیونکہ "قانونی" طور پر اب ایسا کیا جا سکتا ہے۔ محمد حسین وہ آدمی تھا جس نے پاکستان بننے سے کئی سال پہلے 20 ایکڑ زمین خرید کر ٹی بی کے مریضوں کے لیے خود ہسپتال بنایا تھا۔ اسکو کیا پتہ تھا کہ 100 سال بعد ایسے حکمران آئیں گے جو مفت کا مال سمجھ کر سرکاری منصوبوں کا نام اپنے گھر والوں کے نام پر رکھا کریں گے۔
خواجہ آصف کے کہنے پر عمران خان کو دستیاب سہولیات دکھانے آئی لیکن اڈیالہ جیل میں جانےکی اجازت نہیں ملی : علینہ شگری
شکر کریں کہ پنجاب حکومت نے صرف ایک وارڈ کا نام ہی رکھا ہے۔ سید محمد حسین ٹی بی ہسپتال مری کا نام ہی نواز شریف کے نام پر نہیں رکھ دیا، کیونکہ "قانونی" طور پر اب ایسا کیا جا سکتا ہے۔ محمد حسین وہ آدمی تھا جس نے پاکستان بننے سے کئی سال پہلے 20 ایکڑ زمین خرید کر ٹی بی کے مریضوں کے… https://t.
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پنجاب حکومت وارڈ کا نام کے نام پر کا نام ہی
پڑھیں:
لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
سعدیہ زاہدی— تصویر بشکریہ سوشل میڈیالاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم آئی اے ٹی اے (IATA)، (انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن) کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر ہو گئیں۔
سعدیہ زاہدی یکم نومبر سے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گی۔
سعدیہ زاہدی اس وقت ورلڈ اکنامک فورم (WEF) میں مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عالمی فضائی صنعت میں جدت، مضبوطی اور پائیدار ترقی کے لیے کام کروں گی۔
سعدیہ زاہدی سوئس اور پاکستانی شہریت رکھتی ہیں۔