2025-07-29@16:24:54 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«ہزار روپے کے واجبات ہیں»:
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملازمت کے لیے ملک بھر سے افراد اسلام آباد کا رخ کرتے ہیں ان میں سے بیشتر گھر خرید لیتے ہیں یا کرائے پھرتے ہیں البتہ چند افسران اسلام آباد میں موجود فیڈرل لاجز سرکاری رہائشوں میں رہائش پذیر ہوتے ہیں وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے سینٹ کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں موجود 7 لاجز اور سرکاری ہاسٹلز میں مقیم سرکاری افسران کے کرائے کے کچھ واجبات ہیں جن کی مجموعی تعداد 52 لاکھ 7 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔ دستاویز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس، مختلف وزارتوں، سینیٹ، سپریم کورٹ، ایف آئی اے، نیب، ایف بی آر، پی ٹی اے، پی ٹی وی، اسلام آباد پولیس، نیشنل ہائی وے پولیس، یونیورسٹیوں اور...

چینی آئی پی پیز کے واجبات 500 ارب روپے سے متجاوز، تاخیر سے ادائیگیاں سی پیک منصوبوں کو متاثر کرنے لگیں
چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت قائم چینی پاور کمپنیوں (آئی پی پیز) کو پاکستان میں بجلی کی فراہمی کے بعد بھی واجبات کی ادائیگی میں شدید تاخیر کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کمپنیوں کے بقایا جات اب تقریباً 500 ارب روپے (1.72 ارب ڈالر) تک پہنچ چکے ہیں، جن میں سے 450 ارب روپے (1.5 ارب ڈالر) کی رقم سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (گارنٹیڈ) پر واجب الادا ہے، جو مالی اور زرِمبادلہ کے بحران کی وجہ سے یہ رقم ادا کرنے سے قاصر ہے۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق، پورٹ قاسم، چائنا حب، ساہیوال کول پاور پلانٹس اور مختلف ونڈ پاور منصوبوں کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسرز (سی ای اوز) نے بارہا متعلقہ حکام کو ادائیگیوں کے مطالبے...
---فائل فوٹو رواں مالی سال کے دوران وزیرِاعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا کے اخراجات میں کئی گنا اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔’جیو نیوز‘ کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق وزیرِاعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا کے اخراجات میں 10 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سیکریٹ فنڈ، صوابدیدی فنڈ، تحائف اور تفریح کے لیے مختص بجٹ سے 68 کروڑ روپے زائد خرچ کیے گئے ہیں۔وزیرِاعلیٰ کے پی نے رواں مالی سال کےلیے مختص پانچ کروڑ صوابدیدی فنڈ کی بجائے 50 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔’جیو نیوز‘ کو موصول ہونے والی دستاویزات میں بتایا گیا کہ وزیرِاعلیٰ نے صوابدیدی فنڈ کی مد میں خزانے سے 45 کروڑ روپے زائد خرچ کیے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بغیر بجٹ پاس نہیں...
سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میں صوبوں کی طرف بجلی واجبات قومی مالیاتی ایوارڈ سے کاٹنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ سی سی آئی نے مالیاتی کمیشن سے صوبوں کے بجلی بقایاجات کٹوتی کی منظوری دی، وزارت خزانہ، پاور ڈویژن نے صوبوں کے ساتھ اس کا طریقہ کار بنا لیا ہے، اس مد میں صوبوں سے161 ارب روپے کی وصولی کرنی ہے، صوبوں نے31 مارچ تک 161 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں۔حکام پاور ڈویژن نے کہا کہ سندھ نے 68 ارب روپے، پنجاب نے 42 ارب روپے ادا کرنے ہیں، بلوچستان نے41 ارب روپے، خیبر پختونخوا نے 10 ارب روپے ادا کرنے...
---فائل فوٹو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں مالی اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران اہم ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔پولیس کے جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران ملزمان کے گھروں سے پاکستانی کرنسی، امریکی ڈالرز اور سونے سمیت مجموعی طور پر ایک ارب 59 کروڑ روپے کی خطیر رقم برآمد کی گئی۔تین ملزمان کے گھروں سے 3 کلو سونا جبکہ 12 ملزمان کے گھروں سے ڈیڑھ ارب روپے برآمد کے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 40 ارب کے مالیاتی اسکینڈل نے ہلچل مچادی، وزیراعلیٰ علی امین کا سخت نوٹسپشاورخیبرپختونخوا میں مبینہ طورپر40ارب روپے کے... اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے، ملزمان میں اعلیٰ سرکاری افسران اور ٹھیکیدار بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ...
پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد اور مالی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے اور خردبرد کی رقم مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جیونیوز کے مطابق اس سکینڈل کو پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈلز میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے, 50کے قریب بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گیے ہیں جبکہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران مبینہ طورپر ایک حیران کن انکشاف ہوا کہ ایک ڈمپر ڈرائیور ممتاز کے اکاؤنٹس میں تقریباً ساڑھے چار ارب روپے موجود تھے، جنہیں فوری طور پر نیب نے منجمد کر دیا، مذکورہ ڈرائیور نے ایک فرضی کنٹسٹرکشن کمپنی بنا رکھی تھی۔ شواہد کے مطابق کل ملا...
اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ “بجلی کے شعبے میں بڑی اصلاحات کی ہیں، انہوں نے 3,696 ارب روپے کی بچت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ریلیف عوام کو ملے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے بجلی کے شعبے سے متعلق کئی اہم اقدامات اور چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ 36 آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے 3,696 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے، جو آنے والے سالوں میں صارفین کے لیے ریلیف کا باعث بنے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کے شعبے کا سب سے بڑا چیلنج پیداواری لاگت ہے، جس میں ٹیرف میں...
راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے علاقے میں جیولری شاپ پر چوری کی واردات میں ملازم ہی ملوث نکلا، جس سے 28 لاکھ روپے مالیت کا سونا برآمد کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق چند دن قبل وارث خان کے علاقے میں جیولری شاپ پر چوری کی واردات کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی جیولری چرا لی گئی جس کا مقدمہ درج کرکے پولیس تفتیش میں مصروف تھی کہ واردات کی کڑیاں جیولری شاپ کے اپنے ہی شوکت خان نامی ملازم تک جا ملیں۔ پولیس نے مزکورہ ملازم کو شامل تفتیش کرکے تحقیقات شروع کیں جس پر ملزم نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس پر اس کو باقائدہ گرفتار کرکے 28 لاکھ روپے سے زائد مالیت...
پاکستان بھر میں رمضان المبارک کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پہلا روزہ 2 مارچ 2025 بروز اتوار کو ہوگا رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے تاہم مہنگائی میں اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور عوام مہنگے داموں خریداری کرنے پر مجبور ہیں مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے جبکہ بکرے کا گوشت 2,700 روپے فی کلو اور گائے کا گوشت 1,200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے...
لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کے تحت 62 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کی، جس میں پروگرام کے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 5 ہزار سے زائد افراد اس پروگرام کے تحت قرض حاصل کر چکے ہیں اور 4200 سے زیادہ مکانات تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس پروگرام کے تحت مئی تک 40 ہزار افراد کو قرض دینے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مریم نواز نے قرض کی مقدار 15 سے 20 لاکھ روپے تک...