خیبر پختونخوا: مالی اسکینڈل میں ملوث ملزمان کے گھروں سے ایک ارب 59 کروڑ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں مالی اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران اہم ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
پولیس کے جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران ملزمان کے گھروں سے پاکستانی کرنسی، امریکی ڈالرز اور سونے سمیت مجموعی طور پر ایک ارب 59 کروڑ روپے کی خطیر رقم برآمد کی گئی۔
تین ملزمان کے گھروں سے 3 کلو سونا جبکہ 12 ملزمان کے گھروں سے ڈیڑھ ارب روپے برآمد کے گئے ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوا میں مبینہ طورپر40ارب روپے کے.
اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے، ملزمان میں اعلیٰ سرکاری افسران اور ٹھیکیدار بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ یہ کارروائی کوہستان اسکینڈل کے پیشِ نظر کی گئی تھی۔
ضلع کوہستان میں سرکاری اکاؤنٹس سے 2020ء سے 2024ء کے درمیان 40 ارب روپے کی خرد برد کی تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملزمان کے گھروں سے
پڑھیں:
کراچی، کپڑا اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
فائل فوٹورینجرز اور کسٹمز انفورسمنٹ نے کپڑے کی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے سرسید روڈ پر کارروائی کے دوران گوداموں سے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ کپڑا برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن کے قبضے سے 6 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
رینجرز ترجمان کے مطابق برآمد شدہ کپڑا 22 ٹرکوں اور 1 کنٹینرز کے ذریعے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو بھی قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔