کوہستان اسکینڈل، 1 ارب 59 کروڑ روپے کی کرنسی اور سونا برآمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے کوہستان میں 40ارب روپے کی مالی بدعنوانی کے اسکینڈل میں بڑی اور سنسنی خیز پیشرفت ہوئی ہے، تحقیقات کے دوران اہم ملزمان کے گھروں پر چھاپوں کے دوران پاکستانی کرنسی، امریکی ڈالرز اور سونا سمیت مجموعی طور پر 1 ارب 59 کروڑ روپے کی خطیر رقم برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان میں اعلیٰ سرکاری افسران اور ٹھیکیدار شامل ہیں، جبکہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔کوہستان اسکینڈل کی خبر روزنامہ جنگ اور دی نیوز نے 30 اپریل کو شائع کی تھی، جس کے باعث ملک بھر میں ہلچل مچ گئی تھی۔ آڈٹ نے بھی کرپشن کی تصدیق کی تھی، جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی اسکینڈل پر کارروائی کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق، پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈلز میں شامل 12 ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں تین افراد کے گھروں سے تین کلو سونا ،12کے گھروں سے ڈیڑھ ارب روپے برآمد ، جن کے نام فی الحال خفیہ رکھے جا رہے ہیں تاکہ تحقیقات اور ریکوری میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے گھروں
پڑھیں:
کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر کروڑوں روپے جرمانے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-01-22
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر مہلک اور غیر مہلک حادثات کے جرمانوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔کے الیکٹرک سمیت ڈسکوز اور این ٹی ڈی سی پر مجموعی طور پر 97 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے۔بجلی کی کمپنیوں سمیت این ٹی ڈی سی پر مہلک حادثات پر 64 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ غیر مہلک حادثات پر بجلی کمپنیوں پر 33 کروڑ روپے کے جرمانے عاید کیے گئے۔این ٹی ڈی سی پر مہلک حادثات پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عاید کیا گیا۔کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک پر 2018 سے 2025 تک 9 کروڑ 55 لاکھ روپے کا جرمانہ عاید کیا گیا۔