شکارپور: پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
شکارپور میں آرائیں لنک روڈ پر پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان شہری کو اغواء کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ 5 ڈاکو میں سے 2 کو ہلاک کر دیا جبکہ 3 فرار ہو گئے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گوجرانوالہ: مالکان کے مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ جاں بحق
فائل فوٹوپنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی گھریلو ملازمہ تھی، گھر کے مالک نے فون پر بتایا کہ ان کی بیٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی ہے۔
والد کا کہنا ہے کہ بیٹی پر تشدد کیا گیا اس کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے مالک اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔