لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام دوست پروگرام ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘میں اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ۔ اب تک مستحق خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے 102ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم جاری کی جا چکی ہے جبکہ 85,500خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے جا چکے ہیں۔ صوبہ بھر میں 17,957گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔

سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان، پی ڈی اپنی چھت اپنا گھر ولید بیگ اور پی ڈی افورڈیبل ہائوسنگ عمران سلطان نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں پروگرام کے تحت گھروں کی مزید تعمیر اور پلاننگ کے آغاز کی ہدایت کی گئی۔ سیکرٹری ہائوسنگ نے زور دیا کہ عوامی فلاح کے جاری منصوبوں کی رفتار بھی بڑھائی جائے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ ہائوسنگ کے مطابق شہریوں کو اپنے گھروں کی فراہمی کے لیے منفرد پروگرام متعارف کروائے گئے ہیں۔ افورڈیبل ہاسنگ پروگرام کے تحت 57,000رہائش گاہوں کا منصوبہ پائپ لائن میں ہے اور آئندہ ہفتے اس پراجیکٹ کی صوبائی کابینہ سے منظوری متوقع ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے قرضے کی فراہمی کی رفتار بڑھا دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق شہری گھر بیٹھ کر قرض حاصل کرنے کے لیے اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے

پڑھیں:

حکومت کی جانب سے پنجاب پولیس کے ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی

سٹی42: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025 میں پنجاب پولیس کے ترقیاتی بجٹ میں 40 فیصد کی نمایاں کٹوتی کر دی ہے۔ رواں سال کے لیے مختص 7 ارب 40 کروڑ روپے کے بجٹ میں سے 2 ارب 96 کروڑ روپے واپس لے لیے گئے ہیں، جس سے پولیس کی نئی اور جاری ترقیاتی سکیموں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری شدہ اور نئی سکیموں کے لیے 6 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے تھے تاہم حالیہ سیلابی صورتحال اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کو ترجیح دینے کی وجہ سے پولیس کا ترقیاتی بجٹ کم کر دیا گیا۔

مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں 146 نئی ترقیاتی سکیموں پر کام کا آغاز کیا جانا تھا۔فنڈز کی کٹوتی کے باعث ان اسکیموں کا آغاز اور جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل مشکل ہو گئی ہے۔سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی مکمل ہونے کے بعد پولیس بجٹ کی جزوی بحالی کا امکان ہے۔
گزشتہ مالی سال میں پنجاب پولیس کو 12 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ جاری کیا گیا تھا جبکہ رواں مالی سال میں ساڑھے 4 ارب روپے کم بجٹ ملا ہے۔ترقیاتی فنڈز میں اس کٹوتی سے انفراسٹرکچر، تھانوں کی تعمیر و مرمت، جدید سہولیات کی فراہمی اور دیگر اہم منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
 
 

ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی ؛حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار 

متعلقہ مضامین

  • بجلی صارفین پر 6 سال کیلئے فی یونٹ 3 روپے سے زائد فکس چارجز عائد کرنے کا فیصلہ
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام میں نمایاں پیشرفت
  • ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ میں 102 ارب روپے کے قرضے جاری
  • شہباز حکومت کا روزانہ 60 ارب سے زائد کا قرض لینے کا انکشاف
  • حکومت کی جانب سے پنجاب پولیس کے ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی
  • 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ : اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری
  • انڈونیشیا: اسکول سے کھانا خرید کر کھانے کے بعد ایک ہزار سے زائد بچے فوڈ پوائزننگ کا شکار
  • ابو کی ٹوپی، اپنا رقص: حسن رحیم نے اپنی ’کریزی‘ شادی کا احوال بیان کردیا
  • 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام: آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا