اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ کے امور ،ریلیف اور  ممکنہ ٹیکسیشن اقدامات کے لئے بات چیت کا آغاز آج سے متوقع ہے ،ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف کے وفد کی آمد مئی کو شیڈول ہے اور  اس کی اسلام آباد میں آمد کے ساتھ ہی بات چیت شروع ہو جائے گی جو اس ہفتہ کے اختتام تک جاری رہے گی ،وزارت خزانہ پہلے ہی ریلیف اور ریونیو اقدامات کی تجاویز پر کام کر چکی ہے ، جس پر آئی ایم ایف کو آمادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ ٹیکس ادا کرنے یا ٹیکس نہ دینے والوں کو نیٹ مین لانے کے لئے پلان  تیار کیا گیا ہے ،اس پر آئی ایم ایف سے بات ہو گی ، موحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے حکومت  کے مجوعی اقدامات پر بھی  مذکرات ہوں گے ، آ ئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیبز میں 2.

5 فیصد  تک ریلیف دینے کی تجویز  بھی زیر غور آئے گی  ،ذرائع نے بتایا کہ ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ پر انکم ٹیکس شرح 5 فیصد سے کم ہو کر 2.5 فیصد ہو سکتی ہے۔ ماہانہ ایک لاکھ 83 ہزار تنخواہ پر انکم ٹیکس 15 فیصد سے کم ہو کر 12.5 فیصد ہو سکتا ہے، ماہانہ 2 لاکھ 67 ہزار روپے تنخواہ پر انکم ٹیکس 25 فیصد سے کم ہو کر 22.5 فیصد ہو سکتا ہے، ماہانہ 3 لاکھ 33 ہزار روپے تنخواہ پر انکم ٹیکس 30 فیصد کے بجائے 27.5 فیصد ہونے کا امکان ہے۔،ذرائع نے مزید بتایا کہ صنعتوں کے لیے درآمدی خام مال پر 200 ارب روپے کا ودہولڈنگ ٹیکس ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ کاٹن کے حوالے سے بھی ریلف دینے کی تجویز ہے،جبکہ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس میں ایگزامشنز کو ختم کیا جائے گا ۔ای کامرس پر بھی ٹیکس لگنے کا امکان ہے ۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: تنخواہ پر انکم ٹیکس ا ئی ایم ایف فیصد ہو

پڑھیں:

انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، ایف بی آر کی وضاحت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 میں آخری وقت پر تبدیلی کر دی گئی  ۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری ایک باضابطہ اعلامیے میں کہا گیا کہ انکم ٹیکس فارم میں کسی قسم کی کوئی نئی ترمیم یا تبدیلی نہیں کی گئی۔ بورڈ کے مطابق، ریٹرن فارم 7 جولائی 2025 کو ہی ایف بی آر کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا تھا اور اس میں تمام معلومات بشمول صفحہ نمبر 66 پر اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو سے متعلق کالم واضح طور پر شامل تھا۔
سوشل میڈیا پر افواہیں، حقیقت کچھ اور
ایف بی آر کے مطابق، بعض سوشل میڈیا گروپس اور پلیٹ فارمز پر یہ غلط دعویٰ کیا گیا کہ انکم ٹیکس فارم میں ڈیڈ لائن سے صرف چند روز قبل ایک نیا کالم شامل کر دیا گیا ہے۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ فارم میں اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا کالم شروع دن سے موجود ہے، اور اس پر کسی ایس آر او کے ذریعے کوئی نئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا اندراج صرف معلوماتی نوعیت کا ہے۔
یہ معلومات ٹیکس کی ادائیگی کے حساب کتاب پر اثر انداز نہیں ہوتیں (سوائے اُن افراد کے جو پہلے ہی قانون کی شق 7E کے تحت ایسا کر رہے ہیں)۔
یہ اندراج مکمل طور پر ٹیکس گزار کی صوابدید پر ہے، یعنی کوئی مخصوص طریقۂ کار یا تحقیق درکار نہیں۔
اس میں کسی غلطی یا ابہام کی صورت میں ٹیکس نوٹس جاری نہیں کیا جائے گا۔
ایف بی آر نے کہا کہ اگر کسی ٹیکس گزار نے یہ خانہ خالی چھوڑا یا صفر لکھا ہے، تو اُسے درست کرنے کا مقصد محض فارم کو بہتر بنانا ہے تاکہ صحیح معلومات جمع کی جا سکیں۔
پہلے سے جمع کرائے گئے ریٹرن محفوظ ہیں
اعلامیے کے مطابق، جن افراد نے پہلے ہی اپنے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرا دیے ہیں، انہیں نہ ترمیم کرنے کی ضرورت ہے اور نہ دوبارہ فائل کرنے کی۔ ایف بی آر نے اس بات کو واضح کر دیا ہے کہ مارکیٹ ویلیو کی یہ معلومات ٹیکس کے حساب کتاب کا حصہ نہیں بن رہیں۔
آخری تاریخ قریب، بروقت فائل کریں
ایف بی آر نے تمام ٹیکس دہندگان کو یاد دہانی کروائی ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر کا آن لائن پورٹل IRIS سسٹم مکمل طور پر فعال اور درست طور پر کام کر رہا ہے۔
بورڈ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبروں پر دھیان دینے کے بجائے براہ راست ایف بی آر کے ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور بروقت ریٹرن جمع کروا کر اپنے قومی فریضے کی ادائیگی کریں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا مسئلہ آسان کر دیا
  • ریلیف و بحالی کا کام تیز اور نقصانات کا تخمینہ جلد از جلد مکمل کیا جائے،شہباز شریف
  • سیلاب متاثرین کےلئے ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں تیز کی جائیں. شہبازشریف
  • پاکستان ٹیکس ہدف پورا نہ کرسکا،آئی ایم ایف کے تحفظات
  • پاکستان میں ہر شہری 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض ہوگیا،ای پی بی ڈی کا انکشاف
  • انکم ٹیکس گوشواروں میں نیا کالم شامل، شہری تشویش کا شکار
  • بینظر انکم سپورٹ تنازعہ، شازیہ مری کا مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو جواب
  • بینظر انکم سپورٹ تنازعہ: شازیہ مری کا مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو جواب
  • پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں نئی بھرتیوں کا اعلان
  • انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، ایف بی آر کی وضاحت