کل سے مون سون کا نیا اسپیل، شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں مون سون کا نیا سلسلہ 28 جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے دوران کئی علاقوں میں شدید بارشوں، طغیانی اور شہری سیلاب کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جب کہ بلوچستان میں 29 سے 31 جولائی اور سندھ میں 30 اور 31 جولائی کو بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز
محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر طوفانی بارشیں بھی ہو سکتی ہیں جو مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا سبب بن سکتی ہیں، جبکہ شہری علاقوں میں نشیبی مقامات زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی انتباہ جاری کرتے ہوئے سیاحوں اور مسافروں کو سفر سے پہلے موسم کی صورتحال دیکھ کر منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان میں حالیہ سیلابی صورتحال نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ ضلع گلگت کی تحصیل دنیور میں پہاڑوں سے آنے والے شدید ریلے نے دریائے ہنزہ کا رخ موڑ دیا، جس سے درجنوں گھر تباہ، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور سینکڑوں کنال اراضی پر کھڑی فصلیں برباد ہو گئیں۔
چلاس کے علاقے تھک بابوسر میں بھی فلیش فلڈنگ نے تباہ کن صورتحال پیدا کردی۔ سیلابی ریلے کئی گھروں، رابطہ سڑکوں، مویشی خانوں اور زرعی زمینوں کو بہا لے گئے۔ متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار پڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں: 9 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتا
محکمہ موسمیات، ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش سیلاب طوفانی بارشیں محکمہ موسمیات مون سون نیا اسپیل وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیلاب طوفانی بارشیں محکمہ موسمیات نیا اسپیل وی نیوز محکمہ موسمیات علاقوں میں
پڑھیں:
غزہ میں ہمارے زیرِ قبضہ علاقوں میں حماس اب بھی موجود ہے: نیتن یاہو
تل ابیب (ویب ڈیسک )اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے زیرِ قبضہ علاقوں میں اب بھی حماس کی موجودگی ہے، ان علاقوں سے حماس کا منظم طریقے سے خاتمہ کر رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کو کسی بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کا جواب دیں گے۔
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ میں کسی بھی فوجی کارروائی کی پیشگی اطلاع امریکا کو دیتے ہیں۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کو غزہ جنگ بندی معاہدے پر برقرار رکھنے کے لیے خاطر خواہ کوششیں نہیں کر رہا۔