پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ضمانت کے لیے دراخوست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری وسیئنر قانون دان سلمان اکرم راجہ سے حماد اظہر نے مشاورت کی، ایڈووکیٹ ابوذر نیازی سمیت دیگر وکلاء کی حماد اظہر کی درخواست ضمانت کے لئے پٹیشن کی تیاری شروع کر دی۔
ذرائع نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کی جائے گی، ضمانت کے بعد تمام مقدمات کے خلاف متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود ہمیں عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ضمانت کے
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔