سلمان خان کی باڈی گارڈ شیرا سے شادی کی وائرل خبر، حقیقت کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
سوشل میڈیا پر بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کی ان کے باڈی گارڈ شیرا سے شادی کی خبر وائرل ہورہی ہے جس پر اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے بھی تبصرہ کیا ہے۔
حال ہی میں یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک طنزیہ خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے دیرینہ باڈی گارڈ شیرا سے ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی ہے۔ یاسر نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’’امید ہے یہ خبر فیک ہو۔‘‘
یاسر حسین کی یہ انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید شروع کر دی۔ کئی صارفین نے اسے غیر ضروری اور نامناسب عمل قرار دیا۔
ایک صارف نے یاسر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کبھی اچھی بات بھی کر لیا کرو‘‘، جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’’یہ کس قدر غلیظ بات ہے‘‘۔ کئی مداحوں نے سلمان خان کی حمایت کرتے ہوئے اس قسم کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔
یہ افواہ دراصل ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ balance_singhh کی طنزیہ پوسٹ سے شروع ہوئی، جس میں ایک مزاحیہ اور غیر حقیقی خبر شیئر کی گئی تھی اور اس تصویر میں شیرا سلمان خان کو گلے لگائے پوز کر رہے تھے۔ پوسٹ میں واضح طور پر درج تھا کہ یہ محض ایک طنزیہ میم ہے اور اس کی کوئی حقیقت نہیں۔
View this post on InstagramA post shared by balance singh (@balance_singhh)
تاہم سوشل میڈیا پر یہ طنزیہ میم تیزی سے وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے حقیقت جانے بغیر ہی اس پر تبصرے شروع کردیئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی
کراچی:شرافی گوٹھ میں نوکری سے نکالنے پر فائرنگ کرکے بریانی سینٹر کے مالک کو زخمی کردیا۔
ایس ایچ او شرافی گوٹھ نے بتایا کہ لانڈھی دلدار ہوٹل لانڈھی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی کی شناخت 31 سالہ یاسر ولد خواجہ محمد سے ہوئی جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس نے بتایا کہ زخمی یاسر بریانی سینٹر کا مالک ہے، اس نے کئی روز قبل اپنے ملازم کو نوکری سے نکال دیا تھا۔
زخمی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے سابقہ ملازم نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس اس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔