اسلام آباد/ لندن:

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پاکستان نژاد برطانوی میئرز، ڈپٹی مئیرز، کونسلرز، اور مقامی نمائندوں کا تاریخی اجتماع ہوا۔

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی خصوصی دعوت پر برطانیہ بھر سے 250 سے زائد پاکستان نژاد برطانوی منتخب شدہ عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔

پاکستان ہائی کمیشن میں منعقدہ خصوصی تقریب میں برطانیہ بھر سے مختلف مقامی سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کی گئی۔ گریٹر لندن سے لے کر مڈلینڈز، مانچسٹر، بریڈ فورڈ، برمنگھم اور گلاسگو سے مندوبین نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں ہائی کمیشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت چیئرمین یو کے، پاکستان کشمیری کونسلرز فورم لیاقت علی MBE، شئرئف آف ناٹنگھم زعفران نواز خان، برطانیہ کے مختلف برووز کے کونسلرز بشمول رخسانہ فیاض، ماجد محمود، نظام اعظم، عشرت شاہ، نگہت خان، طارق ڈار اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ منتخب عوامی نمائندوں نے کمیونٹی لیڈرشپ کو اکٹھا کرنے کے لیے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور ہائی کمیشن کے عملے کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

کونسلرز نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین معاشی، تجارتی، تعلیمی اور سماجی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنے تعاون کا بھرپور اظہار کیا۔ مقررین نے برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کو مزید متحرک کرنے کے لیے تجاوز پیش کیں۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ برطانوی نژاد پاکستانی ہمارے ’’ثقافتی سفیر‘‘ ہیں جو محنت، لگن اور استقامت جیسے اقدار کی عکاسی کرتے ہیں۔ پاکستانی نژاد نمائندے برطانیہ میں جمہوریت کو مضبوط کرنے، ثقافتی تنوع کو فروغ دینے اور برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پل کے طور پر کام کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ہماری قوم کی طاقت ہمارے ڈاسپورا کے وقار، اتحاد اور خدمات سے ظاہر ہوتی ہے۔ ’’پاکستان کی ترقی، آپ کی ترقی سے منسوب ہے۔‘‘ کچھ منفی عناصر مذموم مقاصد کے لیے پاکستانی کمیونٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان عناصر کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہائی کمشنر نے کونسلرز پر زور دیا کہ وہ تعلیم، کاروبار، صحت اور عوامی خدمات میں برٹش پاکستانیوں، بلخصوص خواتین اور نوجوانوں کی کامیابیوں کو اجاگر کریں۔ برٹش پاکستانی نوجوان پاکستان کے ثقافتی ورثے کو ترویج دینے اور پاکستان کی معیشت کو مظبوط کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں۔

ہائی کمشنر نے قونصلر خدمات اور دو طرفہ تعلقات  کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی کی بھر پور خدمت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ برٹش پاکستانی کمیونٹی پاکستان کو دنیا کے سامنے ایک خودمختار، استقامت اور ترقی  پسند قوم کے طور پر پیش کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستانی کمیونٹی ہائی کمشنر کے لیے

پڑھیں:

پہلی بار ایک پاکستانی نژاد ساؤنڈ انجینیئر نے گریمی ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی نژاد طوریس حبیب ساؤنڈ انجینئرنگ میں گریمی ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

عالمی خبر ساں ادارے کے مطابق ساؤنڈ انجینئر طوریس حبیب نے فروری میں عالمی شہرت یافتہ موسیقار ہانس زِمر کی فلم DUNE: PART TWO کے ساؤنڈ ٹریک پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے تھے۔

ان کے کام کو نہ صرف ہالی ووڈ بلکہ دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا اور وہ گریمی ایوارڈ کے حقدار پائے گئے۔

یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ طوریس حبیب نے یہ سنگ میل خاموشی سے حاصل کیا اور ٹرافی گھر پہنچنے تک کسی کو نہیں بتایا۔

اس ہفتے ٹرافی وصول ہونے کے بعد طوریس حبیب نے پہلی بار سوشل میڈیا پر اس شاندار کامیابی سے آگاہ کیا۔

انھوں نے اپنی پوسٹ پر اس کامیابی کو اپنی زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میں بے حد شکر گزار ہوں کہ مجھے DUNE: PART TWO پر اپنے کام کے اعتراف میں گریمی ایوارڈ سے نواز گیا۔

انھوں نے بتایا کہ ساؤنڈ انجینئرنگ میں، میں پہلا پاکستانی اور مجموعی طور پر دوسرا پاکستانی ہوں جس نے گریمی ایوارڈ جیتا۔

یہ تاریخی اعزاز حاصل کرکے طوریس حبیب نے وطن عزیز کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
  • فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر برطانوی وزیراعظم سے متفق نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
  •  پاکستان کے زرعی شعبے‘ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہیں: آسٹریلین ہائی کمشنر
  • پہلی بار ایک پاکستانی نژاد ساؤنڈ انجینیئر نے گریمی ایوارڈ جیت لیا
  • ٹرمپ تاریخی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، شاہانہ استقبال، احتجاجی مظاہرے
  • سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا ضروری ہے، محمد فیصل
  • صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، کن اہم امور پر گفتگو ہوگی؟
  • برطانیہ میں کسی کو رنگ یا پس منظر کی وجہ سے خوفزدہ نہیں ہونے دیا جائے گا: کیئر اسٹارمر