لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستان نژاد برطانوی میئرز، ڈپٹی میئرز، کونسلرز اور مقامی نمائندوں کا ایک تاریخی اجتماع منعقد ہوا۔ یہ تقریب ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی خصوصی دعوت پر منعقد کی گئی جس میں برطانیہ بھر سے 250 سے زائد منتخب پاکستانی نژاد عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ تقریب گریٹر لندن، مڈلینڈز، مانچسٹر، بریڈفورڈ، برمنگھم، اور گلاسگو سمیت برطانیہ کے مختلف علاقوں کی نمائندگی کی عکاس تھی۔ تقریب میں مختلف مقامی سیاسی جماعتوں سے وابستہ نمائندے شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی نژاد برطانوی نمائندوں کو “ثقافتی سفیر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ برطانیہ میں جمہوریت، ثقافتی تنوع اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

چیئرمین یو کے-پاکستان کشمیری کونسلرز فورم لیاقت علی MBE، شئرئف آف ناٹنگھم زعفران نواز خان، اور دیگر اہم شخصیات جیسے رخسانہ فیاض، ماجد محمود، نظام اعظم، عشرت شاہ، نگہت خان، طارق ڈار اور چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ڈاسپورا ملک کی طاقت کا مظہر ہیں، اور “پاکستان کی ترقی، آپ کی ترقی سے منسوب ہے”۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کو تعلیم، کاروبار، صحت اور عوامی خدمات میں نوجوانوں اور خواتین کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہوگا۔

نمائندوں نے ہائی کمشنر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان و برطانیہ کے درمیان معاشی، تعلیمی اور سماجی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش چیلنجز، اور کچھ منفی عناصر کی جانب سے بدنام کرنے کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ ہائی کمشنر نے ایسے عناصر کا متحد ہو کر مقابلہ کرنے پر زور دیا۔

ڈاکٹر فیصل نے برٹش پاکستانی نوجوانوں کو پاکستان کے ثقافتی ورثے کی ترویج اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دی، اور قونصلر خدمات و دوطرفہ تعلقات کے ذریعے کمیونٹی کی خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Ask ChatGPT

Post Views: 2.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم