قمبر علی خان : محکمہ پاپولیشن کے تحت یوم آبادی کی تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قمبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ضلع قمبر میں 11جولائی بروز جمعہ کو محکمہ پاپولیشن ویلفیئر قمبر کی جانب سے عالمی یوم آبادی منایا گیا ڈی او پاپولیشن ویلفیئر قمبر کریم بخش بھٹو کی طرف سے دن بدن بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے مختلف مقامات پر کارنر پروگرام۔ طبی کیمپس کا قیام اور دیگر پروگرام منعقد کئے گئے جبکہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی ایف ٹی او بیگم نسیم رند کی زیر نگرانی قمبر کے علی خان محلہ میں ایک بڑی طبی کئمپ اور میلہ منعقد کیا گیا جس میں غریب خواتین کو مفت میں ادویات بھی فراہم کی گئیں اس طبی کئمپ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر حکومت سندھ حفیظ اللہ عباسی بھی پہنچے جنہوں نے پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے خاندانی منصوبندی کے پروگراموں کو سراہا اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر قمبر کریم بخش بھٹو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس دن کو منانے کا مقصد بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل ،خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت، صنفی مساوات کا فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ عالمی یوم آبادی کے حوالے سے ضلع بھرمیں مختلف مقامات پر پروگرام منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ ایک منصفانہ اور پرامید دنیا میں اپنے مطلوبہ خاندانوں کو تشکیل دے سکیں۔ اس کے علاوہ آبادی کے عالمی دن کے موقع پر پاپولیشن ڈپارٹمنٹ کی زیر نگرانی مختلف سرکاری ، غیرسرکاری اور فلاحی اداروں و تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات اور واکس کا انعقاد بھی کیا گیا تاکہ عام آدمی کو آبادی میں ہونے والے تیز رفتار اضافہ اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی جاسکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
امریکہ کی ریاست ایڈاہو کے ایک خاموش اور خوبصورت پہاڑی علاقے سن ویلی(Sun Valley) میں ہر سال جولائی کے مہینے میں ایک ایسی تقریب ہوتی ہے جہاں دنیا کے امیر ترین اور بااثر افراد اکٹھے ہوتے ہیں۔
اس خاص اور خفیہ محفل کو غیر رسمی طور پر ”ارب پتیوں کا سمر کیمپ“ کہا جاتا ہے۔ یہاں دنیا کے نامور اور طاقتور لوگ جیسے جیف بیزوس، مارک زکربرگ، بل گیٹس اور ایلن مسک بغیر کسی دکھاوے کے ایک ساتھ وقت گزارتے ہیں۔
یہ سلسلہ 1983 سے چلا آ رہا ہے جسے ایلن اینڈ کمپنی نامی ایک معاشی ادارہ منعقد کرواتا ہے۔ اس تقریب میں شامل ہونے کے لیے کوئی ٹکٹ نہیں خریدی جا سکتی اور نہ ہی انٹرنیٹ پر کوئی رجسٹریشن ہوتی ہے۔ یہاں صرف وہی لوگ آ سکتے ہیں جنہیں ذاتی طور پر دعوت نامہ بھیجا جاتا ہے۔ منتظمین کی طرف سے اس تقریب کی کوئی باقاعدہ مہمانوں کی فہرست یا شیڈول جاری نہیں کیا جاتا۔ اس سال یہ تقریب 7جولائی سے 11 جولائی 2026 تک منعقد ہوئی۔
اس کانفرنس کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ روایتی دفتری میٹنگز کی طرح نہیں ہوتی۔ یہاں نہ طویل اجلاس ہوتے ہیں اور نہ ہی بڑی بڑی پریزنٹیشنز۔
امیر ترین شخصیات سوٹ بوٹ پہننے کے بجائے عام جوتوں اور آرام دہ کپڑوں میں نظر آتی ہیں۔ لوگ دن کے وقت پہاڑوں پر سیر کرتے ہیں، گولف کھیلتے ہیں، سائیکل چلاتے ہیں، مچھلی پکڑتے ہیں اور شام کو مل کر کھانا کھاتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
اس سال کی ملاقات میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس یعنی اے آئی کا موضوع سب سے زیادہ چھایا رہا۔ اس تقریب میں ٹیکنالوجی اور کاروبار کی دنیا کے کئی بڑے نام شامل ہوئے۔
اگرچہ اس کیمپ میں میڈیا اور کیمروں کی اجازت نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی بڑا باضابطہ اعلان کیا جاتا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے کئی بڑے کاروباری معاہدوں کی بنیاد اسی خاموش جگہ پر رکھی جاتی ہے جو بعد میں دنیا کے سامنے آتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بہت سے شرکا اپنے اہلِ خانہ کو بھی ساتھ لاتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ تقریب ایک کاروباری اجلاس سے زیادہ ایک پُرتعیش خاندانی تعطیلات کا منظر پیش کرتی ہے۔ تاہم، اس کے باوجود دنیا بھر کی نظریں ہر سال اس خفیہ سمر کیمپ پر لگی رہتی ہیں، کیونکہ یہاں ہونے والی ملاقاتیں مستقبل کی عالمی معیشت اور ٹیکنالوجی کی سمت کا تعین بھی کر سکتی ہیں۔