Express News:
2025-09-17@23:40:26 GMT

لاہور ایئر پورٹ کے اطراف کے علاقے نو برڈ زون قرار

اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT

لاہور:

مسافر طیاروں کی حفاظت کیلئے ایئر پورٹ کے اطراف کے علاقوں کو نو برڈ زون قرار دے دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور ایئرپورٹ کے گردونواح میں پرندوں کی موجودگی کو محدود کرنے کے لیے ایک جامع اور فیصلہ کن گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا۔

اس اقدام کا مقصد طیاروں کی ٹیک آف، لینڈنگ اور نچلی پرواز کے دوران پرندوں سے ٹکراؤ کے خطرے کو کم کرنا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے لاہور کی ضلعی انتظامیہ، محکمہ وائلڈ لائف اور انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کو فوری متحرک کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پنجاب کی پہلی وائلڈ لائف فورس کو متحرک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے مشرقی بائی پاس، مناواں، اسپتال داہوری والا، پی کے ایل آئی، چونگی امر سدھو، اچھرہ، اور چاہ میراں سمیت متعدد علاقوں کو "نو برڈ زون" قرار دے دیا گیا ہے۔

ان علاقوں میں فضائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ’رنگ فینسنگ‘ یعنی فضائی حفاظتی حصار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہوائی اڈوں کے قریب واقع غیر قانونی مذبح خانوں، پولٹری فارمز اور بیکریوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

ان اداروں کو ماحولیاتی ضوابط کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ چمڑا رنگنے اور اس سے اشیاء بنانے والے یونٹس پر بھی ماحولیاتی قوانین کا سخت اطلاق ہوگا، جبکہ کھلے عام جانوروں کی کھالیں دھونے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ہوائی اڈوں کے قرب و جوار میں ایسا کوئی کاروبار یا سرگرمی قابلِ قبول نہیں ہوگی جس سے پرندے جمع ہونے کا خطرہ ہو۔ کوڑا کرکٹ کھلے میں پھینکنے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے ڈھکن والے کوڑے دانوں کا استعمال لازم قرار دے دیا گیا ہے۔

مزید برآں گھروں کی چھتوں پر دانہ ڈالنے، بڑی تعداد میں کبوتر پالنے یا اڑانے، درباروں یا عوامی مقامات پر پرندوں کو خوراک ڈالنے جیسے عوامل پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ پرندوں کے جھنڈ بننے سے بچا جا سکے۔

پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر وائلڈ لائف رینجرز کو کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وائلڈ لائف دیا گیا گیا ہے دے دیا

پڑھیں:

اسلام آباد سیکرٹریٹ میں غیر منظم پارکنگ پر پابندی، نئی پارکنگ قائم

وفاقی دارالحکومت میں سیکرٹریٹ کے اطراف سڑکوں اور لینز میں غیر منظم پارکنگ کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات کر دیئے گئے  ۔
سیکرٹریٹ انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ، مجسٹریٹ اورٹریفک پولیس مشترکہ طور پرپارکنگ کے نظم کو یقینی بنائیں گے اورکسی بھی گاڑی کوسڑکوں پر پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اے بی سی ڈی اورپی کیو آرایس بلاکس کی سڑکوں اور لینز پر پارکنگ مکمل طورپرممنوع قراردی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق اے بی سی ڈی بلاکس کے قریب نئی پارکنگ قائم کر دی گئی ہے جہاں والٹ سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے، وزراء اورسینئرافسران کی گاڑیاں موجودہ پارکنگ شیڈزمیں منظم انداز سے مقررہ جگہوں پرکھڑی کی جائیں گی۔
انتظامیہ نے واضح کیا  کہ وزراء اورافسران ذاتی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں مناسب مقامات پر پارک کریں تاکہ اس اقدام کا نفاذ مؤثراندازمیں ہواورسیکریٹریٹ کے اطراف ٹریفک مسائل میں کمی آ سکے۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار چنکارہ ہرن کے غیرقانونی شکار پر 40 لاکھ روپے جرمانہ
  • طوطے پالنے اور فروخت کے لیے رجسٹریشن لازمی، نیا قانونی مسودہ تیار
  • طوطے پالنے اور خرید و فروخت کے لیے نیا قانونی مسودہ تیار
  • بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
  • مظفرآباد: شہری آبادی میں گھسنے والا تیندوا 2 روز بعد قابو کر لیا گیا
  • بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی
  • ایبٹ آباد، محکمہ وائلڈ لائف نے آبادی میں گھومنے والے تیندوے کو پکڑ لیا
  • گلوکارہ قرۃالعین بلوچ پر ریچھ کا حملہ: منتظمین اور گلگت بلتستان وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ آمنے سامنے
  • اسلام آباد سیکرٹریٹ میں غیر منظم پارکنگ پر پابندی، نئی پارکنگ قائم
  • تیندوا شہری آبادی میں داخل، مظفرآباد میں خوف و ہراس